وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کے واقعہ کی مذمت وزیراعلیٰ بلوچستان کو واقعہ کی تحقیقات اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت

پیر 21 جولائی 2025 22:38

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کے واقعہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو واقعہ کی تحقیقات اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔وزیراعظم نے کہاکہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے تمام تر قانونی اقدامات کئے جائیں۔\932