حکومت نے تو ہارس ٹریڈنگ روکی لیکن پی ٹی آئی کے اندر ٹکٹ ٹریڈنگ نہیں رک سکی

پی ٹی آئی نے مراد سعید کو ٹکٹ دے کر ضائع کی ، میرا نہیں خیال کہ وہ حلف بھی لیں گے، حلف لینے کیلئے عبوری ضمانت کرانا ہوگی اور کیسز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزیرمملکت بیرسٹر عقیل ملک

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 جولائی 2025 21:35

حکومت نے تو ہارس ٹریڈنگ روکی لیکن پی ٹی آئی کے اندر ٹکٹ ٹریڈنگ نہیں ..
اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔21 جولائی 2025ء ) وزیرمملکت برائے قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے توہارس ٹریڈنگ روکی لیکن پی ٹی آئی کے اندر ٹکٹ ٹریڈنگ نہیں رک سکی،پی ٹی آئی نے مراد سعید کو ٹکٹ دے کر سیٹ ضائع کی ،میرا نہیں خیال کہ وہ حلف بھی لیں گے۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوتین لوگوں کو ٹکٹ دیا، باقی لوگوں کو جو ٹکٹ ملے وہ سیدھی سیدھی ٹکٹ ٹریڈنگ ہوئی ہے، ہم نے ہارس ٹریڈنگ کو ختم کرنے کیلئے فارمولے کے تحت سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ کرلی، پی ٹی آئی میں ٹکٹ ٹریڈنگ کا فائدہ اڈیالہ جیل کے باسی کو پہنچا ، یا صوبائی حکومت کے چند لوگوں کو فائدہ ہوا۔

حکومت نے ہارس ٹریڈنگ روک لی لیکن پی ٹی آئی کے اندر ٹکٹ ٹریڈنگ نہیں رک سکی۔

(جاری ہے)

مراد سعید ابھی تک کسی کیس میں مجرم نہیں ہیں، میرا نہیں خیال کہ مراد سعید سینیٹ میں آکر حلف بھی لیں گے۔ پی ٹی آئی نے مراد سعید کو ٹکٹ دے کر سیٹ ضائع کی ہے، اگر وہ حلف لینے آئیں گے تو عبوری ضمانت کرانا ہوگی اور کیسز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب سینیٹ الیکشن کے بعد ایوان بالا میں حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق موجودہ سینیٹ الیکشن کے نتائج کے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی 26، مسلم لیگ ن20، آزاد امیدوار6 ، بی اے پی 4، ایم کیوایم اور اے این پی کے 3،3سینیٹرز منتخب ہو چکے ہیں۔اسی طرح پیپلزپارٹی 26سینیٹرز کے ساتھ ایوان بالا میں سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف سینیٹ میں دوسری بڑی پارلیمانی جماعت بن گئی۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی کو 16سینیٹرز کے علاوہ مزید 6آزاد سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے، یوں ان کے پاس سینیٹرز کی مجموعی تعداد 22ہے۔ دوسری جانب (ن) لیگ 20 سینیٹرز کے ساتھ ایوان بالا میں تیسری پڑی پارلیمانی جماعت ہے جب کہ جے یو آئی کے پاس سینیٹرز کی تعداد سات ہے۔