
بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ، شام کے بعد پنجاب سے بلوچستان سفر پر پابندی عائد
سخی سرور اور بواٹہ میں تمام اقسام کی ٹرانسپورٹ سروسز عوامی اور نجی دونوں کو روزانہ شام 5 بجے تک اپنی کارروائیاں بند کرنی ہوں گی سفر صرف دن کی روشنی میں محدود ہے، یہ اقدام مسافروں کی جانوں کے تحفظ کیلئے کیا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان
فیصل علوی
منگل 22 جولائی 2025
11:35

(جاری ہے)
یہ اقدام مسافروں کی جانوں کے تحفظ کیلئے کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسافروں کے قتل کے بعد حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں لہٰذا ٹرانسپورٹرز شام کو سفر کرنے سے اجتناب کریں۔ڈی سی عثمان خالد کے مطابق ڈی جی خان سے شام 5 کے بعد کوئی بھی مسافر گاڑی بلوچستان داخل نہیں ہوسکے گی تاہم صبح 5 بجے کے بعد سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔نوٹیفکیشن میں یہ کہاگیا ہے کہ تمام عوامی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو ڈی جی خان کے بس سٹینڈز پر روانگی سے قبل تمام مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کرنا لازمی ہوگا۔نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت فوری کارروائی کی جائے گی۔ضوابط کے مطابق ہر عوامی ٹرانسپورٹ بس کے ساتھ دو مسلح نجی سیکیورٹی گارڈز ہونا لازمی ہے اور روانگی سے قبل یہ شرط پوری کرنا ہوگی۔ ہر بس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونے چاہئیں جو بس کے اندر اور باہر دونوں اطراف کی نگرانی کریں تاکہ سوار ہونے، اترنے اور سفر کے دوران کی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا سکے۔ ہر عوامی ٹرانسپورٹ گاڑی میں ٹریکنگ سسٹم اور ایک ایمرجنسی پینک بٹن بھی نصب ہونا لازمی ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان نے ٹرانسپورٹروں اور شہریوں سے اپیل ہے کہ شام کے وقت سفرسے گریز کریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ٹرانسپورٹرزاورشہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ شام کے وقت سفرسے گریزکریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
ایک اور فالس فلیگ سکرپٹ، بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف نیا پروپیگنڈا بے نقاب
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت کے نتائج ہولناک ہوتے جا رہے ہیں، یو این
-
عرب ممالک صرف سیاسی ہی نہیں مالی مدد بھی کریں، انروا چیف
-
مقبوضہ مغربی کنارے کو اپنا حصہ بنانے کی اسرائیلی کوششوں پر تشویش
-
خواتین آبادی کا نصف لیکن خبروں میں نمائندگی ایک چوتھائی، رپورٹ
-
اقوام متحدہ میں مصروف عمل نوجوانوں پر دستاویزی فلم کی نمائش
-
افغانستان زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 2,200 سے زیادہ ہوگئی، لاکھوں متاثر
-
جنوبی سوڈان: یو این امن کاروں پر حملے کی کڑی مذمت
-
کانگو میں ایبولا اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق
-
اسرائیلی کارروائی: دنیا غزہ کی تباہی روکنے میں کردار ادا کرے، یونیسف
-
فضائی آلودگی سالانہ 45 لاکھ اموات کا سبب ، ڈبلیو ایم او
-
انسانی حقوق کی فلسطینی تنظیموں پر امریکی پابندیاں ناقابل قبول، وولکر ترک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.