
ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
منگل 22 جولائی 2025 17:06

(جاری ہے)
اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، تمام صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور متعلقہ حکام شریک تھے۔ اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری شکیل قادر خان نے صوبے میں جاری ترقیاتی عمل، مختلف محکموں کی کارکردگی اور آئندہ حکمتِ عملی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔
انہوں نے آگاہ کیا کہ بلوچستان کی انڈسٹریل اسٹیٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا بڑا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس کے ذریعے سالانہ پانچ ارب یونٹ بجلی کی پیداوار متوقع ہے صوبے میں اب تک 27 ہزار 437 زرعی ٹیوب ویلز کو سولر سسٹمز پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ 15ہزار گھرانوں کو ہوم سولر سسٹمز مہیا کئے جا چکے ہیں اسی عرصے کے دوران بلوچستان میں پندرہ نئے صنعتی یونٹس کا قیام عمل میں آیا ہے، جو صنعتی بحالی اور روزگار کے مواقع کے ضمن میں ایک مثبت پیش رفت ہے تعلیم کے شعبے میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں گزشتہ ایک سال میں 3049 اسکول فعال کیے گئے، جن میں 2 لاکھ 34 ہزار 779 بچوں کا اندراج ممکن ہوا۔انہوں نے بتایا کہ 10ہزار پانچ سو تیرہ اساتذہ کی بھرتی اور سترہ ہزار نو سو سات اساتذہ کی تربیت مکمل کی گئی جبکہ پانچ ہزار غیر ضروری آسامیوں کا خاتمہ کر کے اخراجات میں نمایاں کمی لائی گئی۔ محکمہ سماجی بہبود کی کاوشوں سے 14 ہزار 131 آؤٹ آف اسکول بچوں کو دوبارہ تعلیمی دھارے میں لایا گیا۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ بلوچستان میں پہلی مرتبہ سوشل میڈیا پالیسی مرتب کی گئی ہے جبکہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے جرنلسٹ انڈومنٹ فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے صوبے کے قدیم اور اہم مذہبی مقام ہنگلاج ماتا مندر کو عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کے لیے جامع منصوبہ زیر عمل ہے۔ اسی طرح، ماحولیاتی بہتری کے لیے 500 ملین روپے کی لاگت سے انوائرمنٹ انڈومنٹ فنڈ اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے وائلڈ لائف انڈومنٹ فنڈ قائم کیے جا چکے ہیں معدنی وسائل سے حاصل ہونے والی آمدن میں بھی قابلِ قدر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ مائنز اینڈ منرل کی رائلٹی ریونیو میں 80 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ کی فعالیت باقاعدہ طور پر شروع ہو چکی ہے۔ سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے میں بھی بہتری لاتے ہوئے 1328 کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی گئیں اور چالیس ارب روپے کی لاگت سے 927 ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی گئیں۔ گزشتہ برس 6 لاکھ 53 ہزار بچوں کی برتھ رجسٹریشن کی گئی، جو کہ صوبے کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے محکمہ خزانہ کو جدید بنیادوں پر استوار کرتے ہوئے 125 غیر ضروری پوسٹیں ختم کی گئیں اور نجی شعبے سے مالیاتی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں گزشتہ مالی سال کے دوران 12 ارب روپے کے غیر ترقیاتی اخراجات کی بچت ممکن ہوئی بورڈ آف ریونیو کا سالانہ ریونیو ہدف 350 ارب روپے مقرر تھا جو بڑھ کر 500 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جو مالی نظم و نسق میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔ بلوچستان کی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تاریخ کا پہلا ویمن انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے 380 اسکولوں میں سمارٹ بورڈز نصب کیے گئے ہیں اور طلبہ کے لیے غذائی پروگرام متعارف کرایا گیا ہے۔ زراعت کے شعبے میں بھی انقلابی اقدامات کرتے ہوئے "کسان کارڈ" متعارف کرایا گیا ہے، جس سے کاشتکار براہِ راست حکومتی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے سیلاب سے تحفظ کے لیے 362 فلڈ پروٹیکشن ڈیمز مکمل کیے جا چکے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اجلاس میں واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیکرٹریز اپنے محکموں کی نگرانی کے لیے اندرونِ صوبہ دورے کریں اور 15 اگست تک چھوٹی اسکیموں کی محکمہ جاتی منظوری کا عمل ہر صورت مکمل کیا جائے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کی جائے تاکہ عوام کو ان کے ثمرات جلد از جلد میسر آ سکیں ۔انہوں نے اسلام آباد میں محکمہ محنت و افرادی قوت کے زیر اہتمام زیر تعلیم بچوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کی اور محکمہ لیبر کو ہدایت کی کہ یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی مکمل تفصیلات آئندہ ہفتے پیش کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس منصوبے کو بلوچستان کے روشن مستقبل کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے واسا سمیت تمام خودمختار اداروں کو ریونیو پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے آبی مسائل کے دیرپا حل کے لیے سنجیدہ اور پائیدار اقدامات ضروری ہیں ۔ منشیات کے خلاف حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے صوبے بھر میں ڈرگ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے مزید ادارے قائم کیے جائیں ۔انہوں نے محکمہ سماجی بہبود کو سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ تین ماہ میں کوئی بھی نشئی سڑکوں پر نظر نہ آئے۔ وزیر اعلیٰ نے سرکاری دفاتر میں سست روی، روایتی اندازِ کار اور غیر سنجیدگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اب صرف کارکردگی ہی معیارِ بقاء ہوگی تمام منصوبوں کی شفاف، معیاری اور بروقت تکمیل حکومت کی اجتماعی کامیابی کا ذریعہ بنے گی ۔وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ تمام محکمے باہمی رابطہ کاری کو فروغ دیتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔
مزید قومی خبریں
-
دوبئی سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے چاندی سمگل کرنے کی کوشش ناکام
-
بدترین سیلابی صورتحال ،پنجاب میں7 لاکھ سے زائد بچوں کا تعلیمی سلسلہ عارضی طور پر رک گیا
-
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم کی ترسیل بلا رکاوٹ جاری رکھنے کیلئے نگرانی کی جائے ‘ شہباز شریف
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی زیرصدارت کابینہ اجلاس، کابینہ نے عوامی فلاح، صحت عامہ، امن و امان، سیاحت و آثارِ قدیمہ اورجنگلات سے متعلق اہم اقدامات اور مختلف قوانین میں ترامیم کی منظوری دیدی
-
حکمران سیلاب متاثرین کی امداد کے بجائے اربوں روپے ذاتی تشہیر پر خرچ کر کے سنگین جرم کر رہے ہیں‘حافظ نعیم الرحمن
-
سیلاب زدگان کو بجلی کے بلز ،ٹیکسز میں خصوصی رعایت دی جائے گی‘ پنجاب حکومت
-
صوابی میں لڑکی بن کر ٹک ٹاک بنانے والا لڑکا نکلا
-
پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 900 سے تجاوز کرگئی
-
مون سون بارشوں کا دسواں سپیل شروع ،9ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے ، ترجمان پی ڈی ایم اے
-
پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن، امریکی ماہرین کی آمد
-
اسکردو میں ریچھ کے حملے سے زخمی ہونے کے بعد قرة العین بلوچ کی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست
-
ایف آئی اے بلوچستان نے مختلف کاروائیوں کے دوان غیر قانونی طور پاکستان سے ایران جانے والے 84افراد کو گرفتار کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.