
وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کا سٹین فورڈ یونیورسٹی کے ساتھ پاکستانی پی ایچ ڈی اور ایم فل اسکالرز کے لئے اے آئی ٹریننگ پروگرام کا آغاز
منگل 22 جولائی 2025 16:07
(جاری ہے)
اس پروگرام کو اس انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ علمی تحقیق اور مارکیٹ پر مبنی جدت کے درمیان خلا کو پُر کرے، اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک نئی کاروباری نسل کی تشکیل کرے۔
پروگرام کا ایک اہم جزو تین ماہ پر مشتمل آن لائن کورس ’’انوویشن ڈرائیون پراڈکٹ ڈویلپمنٹ یوزنگ اے آئی‘‘ ہے جسے سٹین فورڈ یونیورسٹی کے پروفیسرز پڑھائیں گے اور سٹین فورڈ انجینئرنگ سینٹر فار گلوبل اینڈ آن لائن ایجوکیشن (سی جی او ای) کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔ یہ کورس شرکا کو اختراعی آئیڈیاز کی تخلیق، ان کی جانچ، تکنیکی حل کو کاروباری ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے، اور ادارہ جاتی سطح پر مصنوعاتی جدت کی قیادت کے لئے ضروری ٹولز اور فریم ورکس سے آراستہ کرے گا۔یہ انقلابی اشتراک وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کی قیادت اور نیوٹیک کی سرپرستی میں کیا جا رہا ہے۔ سٹین فورڈ یونیورسٹی کی تعلیمی رہنمائی کے ساتھ ساتھ ، اوبسیڈین ٹیکنالوجیز اورڈبلیو اے آئی ایڈوانسڈ انڈسٹریز کی معاونت سے ماہرین کے تدریسی سیشنز میں سیکھنے کے مواقع اور مقامی صنعت کے قائدین کی رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔یہ اقدام وزیرِ اعظم کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت پاکستان کو آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کا عالمی مرکز بنایا جانا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے اتنے اعلیٰ سطح کے بین الاقوامی اشتراک کے ساتھ ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کو مہارتیں سکھانے کے لیے ایک پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے ترجمان نے کہا کہ پروگرام پاکستان کو عالمی اے آئی معیشت میں ایک مؤثر کھلاڑی کے طور پر پیش کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ ہماری اس وابستگی کا مظہر ہے کہ ہم ایک ایسی ڈیجیٹل ورک فورس تیار کرنا چاہتے ہیں جو مقامی اور عالمی دونوں مارکیٹوں کی ضروریات پوری کر سکے۔ شرکاء کو صرف اے آئی پر مبنی پروڈکٹ ڈیولپمنٹ کی ہی نہیں، بلکہ انٹرپرینیورشپ اور ’’مینیمم وائی ایبل پروڈکٹس‘‘ کی تخلیق کی بھی جامع تربیت دی جائے گی تاکہ وہ اپنے آئیڈیاز کو حقیقی دنیا میں لاگو کر سکیں۔ڈبلیو اے آئی اوبسیڈین ٹیکنالوجیز اور نیوٹیک انڈسٹریز کے مابین یہ اشتراک پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی اور ٹیکنالوجی میں خود کفالت کی جانب ایک نمایاں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
یوم آزادی پر چینی سفارتخانے کی حکومت اور عوام کو مبارکباد، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کردیا
-
ربیع الاول کا چاند24اگست کو نظر آنے کا امکان ہے ‘ سپارکو
-
جشن آزادی پر گوگل کا ڈوڈل پاکستانیوں کی خوشیوں میں شامل
-
مسلح افواج اور عوام کے اُس عزم و حوصلے کو سراہتا ہوں جنہوں نے مل کر ہماری خودمختاری کا دفاع کیا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
-
پنجاب میں چین کی جانب سے تیز ترین سرمایہ کاری کا نیا منفرد ریکارڈ
-
بھارت کی ہٹ دھرمی پر امریکی وزیر خزانہ بھی برہم، تجارتی مذاکرات خطرے میں پڑ گئے
-
احمدیار، نجی بینک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،سامان جل کر راکھ
-
وزیراعلی پنجاب کی کرپشن پرزیرو ٹالرنس پالیسی پرسختی سے عمل درآمد
-
اگست یوم آزادی پرگورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا پیغام
-
پاکستان کی بنیاد ہمارے آبائو اجداد کے خون سے رکھی گئی ہے،رانا مشہود احمد خان
-
حضرت داتا گنج بخشؒ کا982 واں عرس،وزیراعلیٰ کا خراج عقیدت
-
قائمقام گورنرپنجاب ملک محمد احمد خان نے حضرت داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات پر دودھ کی سبیل کا افتتاح کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.