منشیات فروشوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے، مریم نواز نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا باضابطہ آغازکردیا

صوبے سے منشیات کا جلد خاتمہ ہوگا، نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات کا خاتمہ ضروری ہے، قلیل مدت میں مضبوط انسداد منشیات فورس کا قیام لائق تحسین ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا تقریب سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 22 جولائی 2025 14:25

منشیات فروشوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے، مریم نواز نے پنجاب ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی 2025)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے، صوبے سے منشیات کا جلد خاتمہ ہوگا،مریم نواز نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا باضابطہ آغازکردیا، لاہور میں پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے باضابطہ آغاز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوئی۔

مریم نواز نے انسداد منشیات فورس کے اہلکار کو فلیگ سونپا اور پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔ تقریب میں منشیات فروشوں کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی کا اعلان کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ قلیل مدت میں مضبوط انسداد منشیات فورس کا قیام لائق تحسین ہے۔ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات کا خاتمہ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب سے منشیات کا جلد خاتمہ ہوگا۔ تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ ضروری ہے ۔منشیات فروشوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔ دیرینہ مسائل پر اب کوئی مصلحت نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ تمام ڈویژنز میں انسداد منشیات فورس پنجاب کو فعال بنایا جا رہا ہے۔منشیات فروشوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ انسداد تجاوزات فورس بھی جلد پنجاب میں اپنا کام شروع کردے گی۔ پولیس میں کرائمز کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیس میں کرائمز کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے۔ جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ جرائم پیشہ افراد قرآن اٹھا کر معافیاں مانگ رہے ہیں۔

مساجد میں جا کر توبہ کر رہے ہیں۔ انسداد تجاوزات فورس بھی جلد پنجاب میں اپنا کام شروع کردے گی۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صحت مند دماغ ہی مثبت سوچ اور تعمیری فیصلوں کی بنیاد رکھتے ہیں۔ دماغی بیماریوں میں مبتلا افراد تکلیف ہی نہیں سہتے بلکہ اکثر معاشرتی بے حسی اور لاپرواہی کا بھی شکار ہوتے ہیں، حکومت پنجاب دماغی بیماریوں کی روک تھام، علاج اور شعور وآگاہی کے لئے کوشاں ہے۔

ورلڈ برین ڈے پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انسانی دماغ خالق کائنات کی بے مثال تخلیق ہے۔ انسانی دماغ کائنات کا سب سے پیچیدہ اور حیرت انگیز نظام ہے، دماغی صحت کو نظر انداز کرنا زندگی نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔دماغی صحت کو جسمانی صحت جتنی ہی اہمیت دینا ضروری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ برین ڈے ہمیں دماغی امراض پر توجہ دینے کی یاد دلاتا ہے، صحت مند دماغ ہی مثبت سوچ اور تعمیری فیصلوں کی بنیاد رکھتے ہیں۔