غزہ ، اسرائیلی حملوں میں 13 مزید فلسطینی شہید

منگل 22 جولائی 2025 17:20

غزہ سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 13 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اے ایف پی کے مطابق غزہ کی شہری دفاع کی ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے بتایا ہے کہ منگل کی صبح کو غزہ شہر کے مغرب میں الشاطی کیمپ پر اسرائیلی حملوں میں 13 فلسطینی شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا کہ اسرائیلی افواج اس بھیانک جنگ کے دوران غزہ کے رہائشیوں کو روزانہ کی بنیادقتل کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

غزہ کی زیادہ تر آبادی جنگ کے دوران کم از کم ایک بار بے گھر ہوئی ہے اور بحیرہ روم کے ساحل پر واقع الشطی کیمپ میں شمال سے بے گھر ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں کو خیموں اور عارضی پناہ گاہوں میں رکھا گیا ہے۔ 30 سالہ رائد بکر نے کہا ہے کہ وہ اپنے تین بچوں کے ساتھ رہتا ہے اور اس نے منگل کی صبح تقریباً ایک بج کر 40 منٹ زبردست دھماکہ سنا، جس سے ان کا خیمہ اڑ گیا ،جس کے بعد آگ، دھول، دھواں اور انسانی اعضاء ہوا میں اڑ تے نظر آئے ، دھماکے کے بعد ہر طرف مٹی اور گرد تھی اور بچوں کی چیخیں سنائی دے رہی تھیں۔