پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کی جانب سے بیلجیئم میں پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز رکن سردار صدیق کو " سند اعتراف " پیش

منگل 22 جولائی 2025 22:10

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے منگل کو بیلجیئم میں پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز رکن سردار صدیق کو پاکستانی شہریوں کیلئے ان کی گراں قدر خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے سند اعتراف پیش کی۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ میں کہا گیا کہ سماجی بہبود کیلئے سردار صدیق کی بے لوث لگن واقعی متاثر کن ہے۔