آزادکشمیر کی موجودہ انوار الحق کی حکومت انتہائی مایوس کن رہی،یہ حکومت ریاستی عوام پرعذاب الٰہی ہے،ملک محمد یوسف ایڈووکیٹ

بدھ 23 جولائی 2025 23:15

تتہ پانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء واُمیدوار سمبلی حلقہ راج محل کوٹلی ملک محمد یوسف ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ آزادکشمیر کی موجودہ انوار الحق کی حکومت انتہائی مایوس کن رہی،یہ حکومت ریاستی عوام پرعذاب الٰہی ہے ، اسکی نااہلی نے ہرشعبہ زندگی کو متاثرکررکھا ہے ، نہ عوام کو حقوق دئیے اور نہ ہی ریاست کے ملازمین کے مفادات کا تحفظ کو یقینی بنایا ہے، وزیر اعظم چوہدری انوار الحق اور انکے وزراء کی ٹیم کو ریاست کے عوام کو مسائل کے دلدل میں دھکیلنے کا خمیازہ ضرور بھگتنا پڑیگا،آٹھ ماہ گزرنے کے بعدبھی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری عمل میں نہ لانا باعث تشویش ہے،آزادکشمیر میںآئندہ صاف وشفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے فی الفور غیر جانبدار الیکشن کمیشن قائم کرنا اشد ضروری ہے، مقتدر حلقوں کو چاہیئے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں ، تاکہ عوام بہتر نمائندگی کے لئے اپنے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کر سکیں،چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان اورآزادکشمیر میں پی پی پی بڑی قوت بن چکی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا، ملک محمد یوسف ایڈووکیٹ نے کہاکہ آزادکشمیر میں تبدیلی میں ہوا چل پڑی ہے، جو یہ نوید دے رہی ہے کہ آزادکشمیر میں آنیوالا دور پیپلز پارٹی کا ہے،اہم سیاسی شخصیات کی پی پی پی میں شمولیت واضح ثبوت ہے، پی پی پی قیادت اور کارکنان کی موجودگی میںدھاندلی کے ذریعے سیٹیں جیت کراپنی حکومت بنانے کے خواب کی تعبیر ممکن نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ حلقہ راج محل کوٹلی الگ انتخابی حلقہ ہونے کے باوجود بھی کھنڈرات کا منظرپیش کررہا ہے ، یہاں کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ ممکن نہیںہوسکا ہے،چار سالوں کے اندر راج محل کے لئے کسی میگا پروجیکٹ کی منظوری نہیں ہوئی اور ایک بھی نیا ادارہ قائم نہیں ہوا ہے ،عوام شدید مشکلات سے دوچارہے،انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں کامیابی اور حکومت بناکر راج محل بدلیں گئے، عوام کی تمام محرومیوں کا ازالہ کریںگئے،انہوں نے کہاکہ پی پی پی عوامی اُمنگوں کی ترجمان جماعت ہے ، اس نے ہر پلیٹ فورم پر عوام کے حق کے لئے عوام بلند کی ہے ،پی پی پی قائدین کی قیادت میں ہماری جدوجہد جاری وساری ہے، پی پی پی متحدومنظم ہے ،تمام پارٹی رہنمائوں وکارکنان کے ساتھ ملکر جلد آمدہ الیکشن کے سلسلہ باقاعدہ اپنی مہم کاآغاز کریں گئے،کامیابی حاصل کرکے بلاتفریق عوام کی خدمت کریں گئے،ملک محمد یوسف ایڈووکیٹ نے مزیدکہاکہ موجودہ ریاستی حکمران جو ماحول بناکرعوام کے پاس جانے کی تیاری کررہے ہیں ،عوام بخوبی واقف ہیں،وہ انکا ووٹ کی پرچی سے احتساب کریں گئے اور انہیں منطقی انجام تک پہنچائینگے۔