Live Updates

ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لک میں پاکستان میں مہنگائی کا تخمینہ 5.8 فیصد پر برقرار

ایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں پاکستان کے لیے رواں مالی سال معاشی شرح نمو اور مہنگائی کے تخمینوں میں تبدیلی نہیں کی گئی

بدھ 23 جولائی 2025 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2025ء)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے رواں مالی سال معاشی شرح نمو اور مہنگائی کے تخمینوں میں تبدیلی نہیں کی، اے ڈی بی نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ 3 فیصد جبکہ مہنگائی کا تخمینہ 5.8 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں پاکستان کے لیے رواں مالی سال معاشی شرح نمو اور مہنگائی کے تخمینوں میں تبدیلی نہیں کی گئی۔

اے ڈی بی نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ 3 فیصد برقرار رکھا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا ہے۔اے ڈبی بی نے رواں مالی سال کے لیے اوسط مہنگائی کا تخمینہ 5.8 فیصد پر برقرار رکھا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے لیے اوسط مہنگائی کا ہدف 7.5 فیصد رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپریل 2025 میں آؤٹ لک رپورٹ جاری کی تھی جس میں رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد اور مہنگائی کا تخمینہ 5 اعشاریہ 8 فیصد لگایا تھا جس کو اب تازہ رپورٹ میں برقرار رکھا گیا ہی-ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں ایشیا اور پیسفک ممالک کے لیے معاشی شرح نمو کا تخمینہ رواں مالی سال 0.2 فیصد کمی سے 4.7 فیصد اور آئندہ مالی سال مزید کم ہوکر 4.6 فیصد لگایا ہے جس کی وجوہات میں امریکا کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے نتیجے میں برآمدات میں ممکنہ کمی، تجارتی غیر یقینی اور جیو پولیٹیکل ٹینشن سمیت دیگر عوامل کو قرار دیا گیا ہے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات