بنگلہ دیش جیسی ٹیم سے شکست کی کیا وجہ ہی سابق کرکٹرنے کچا چٹھا کھول دیا

جمعرات 24 جولائی 2025 12:21

بنگلہ دیش جیسی ٹیم سے شکست کی کیا وجہ ہی سابق کرکٹرنے کچا چٹھا کھول ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔اس ٹی ٹونٹی سیریز کے ہارنے کے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا شائقین کرکٹ بابر اعظم اور محمد رضوان کی کمی کو محسوس کررہے ہیں جس طرح ہر شکست کے پس پردہ کچھ عوامل ہوتے ہیں جو کسی بھی ٹیم کو اس کی شکست کی طرف لے جاتے ہیں، قومی ٹیم کے ساتھ ایسا کیا ہوا جو اس کو یہ نتیجہ بھگتنا پڑا۔

اس حوالے سے قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی عبدالرؤف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم اور پی سی بی کی کمزوریوں کی نشاندہی کی۔ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوئی پالیسی نہیں ہے اور نہ ہی عہدیداران کے پاس وہ قابلیت یا ڈائریکشن ہے جس کی وجہ سے یہ باتیں سننے کو ملتی ہیں کہ شائقین کرکٹ بابر اعظم اور محمد رضوان کو یاد کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سوشل میڈیا پر ہونے والی باتوں کو سیریس لے کر ہی ایسے فیصلے کرتے ہیں، کہ جیسی ٹیم انہوں نے اس بار بنائی۔ بابر اعظم اور محمد رضوان اور دیگر کو ہم نے امریکا اور بھارت کے ساتھ میچوں میں دیکھ لیا کہ ان کی کارکردگی کیا تھی ایک سوال کے جواب میں عبدالرؤف نے کہا کہ پوری دنیا میں ٹیموں میں تبدیلیاں ہوتی ہیں، لیکن یہاں جو لوگ ٹیم میں کھیلنے تک کے مستحق نہیں ہوتے انہیں کپتان بنا دیا جاتا ہے، شان مسعود 15 رنز کی ایوریج پر 25 ٹیسٹ میچ کھیل گیا۔

اگر سلمان علی آغا کی بات کی جائے تو وہاں بھی یہی صورتحال ہے، اس کی ایسی کون سی کارکردگی ہے جو اسے قومی ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا بنگلہ دیش جیسی ٹیم سے وائٹ واش ہونے کے بعد کیا رہ جاتا ہے، اب پی سی بی عوام کو زیادہ دیر بے وقوف نہیں بنا سکتا۔