Live Updates

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مل رہی ہیں‘ عظمیٰ بخاری

جو شخص عید والے دن صبح بارہ بجے اٹھتا تھا، وہ کس منہ سے یہ جھوٹ بول رہا ہے کہ جیل میں وضو کیلئے گندا پانی فراہم کیا جا رہا ہی

جمعرات 24 جولائی 2025 17:01

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مل رہی ہیں‘ عظمیٰ بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جیل میں سہولتوں سے متعلق الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات عظمی خباری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جو یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہیں جیل میں سہولتیں نہیں مل رہیں، یہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے، بانی پی ٹی آئی کو جو بی کلاس کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، وہ باقی بی کلاس کے قیدیوں کو بھی نہیں ملتیں، اس لئے ان کے بیان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ جو شخص عید والے دن صبح بارہ بجے اٹھتا تھا، وہ کس منہ سے یہ جھوٹ بول رہا ہے کہ جیل میں وضو کیلئے گندا پانی فراہم کیا جا رہا ہی ۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جو دوسروں کے اے سی اتارنے کے دعوے کرتے تھے، وہ آج جیل کی سہولتوں کے حوالے سے جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، جس جماعت کو آج کوئی نہیں لیڈ کر رہا، وہ احتجاجی تحریک کیا چلائے گی ۔

(جاری ہے)

عظمی بخاری نے کہا کہ 9مئی کے مقدمات کے فیصلے آئین و قانون کے مطابق ہیں اور جو لوگ انقلاب لانے کا دعوی کرتے تھے، وہ بغاوت کے مرتکب قرار پائے ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جو شخص قوم کے بچوں کو اپنے ناپاک عزائم کیلئے استعمال کرتا ہے، اس کے اپنے بچے امریکا میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں، پاکستان کا نوجوان باشعور ہے اور اب وہ کسی بھی فتنے کے جھانسے میں نہیں آئے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات