
پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار میں اضافہ کیاجارہاہے‘ خواجہ سلمان رفیق
جمعرات 24 جولائی 2025 17:20

(جاری ہے)
ڈائریکٹر جنرل پی ہوٹا پروفیسرمحمد عامرزمان خان نے اجلاس کے دوران منظوری کیلئے مختلف ایجنڈازپیش کئے۔اجلاس کے دوران مانیٹرنگ اتھارٹی کی34 ویں اجلاس کے فیصلوں کی عملدرآمدرپورٹ بھی پیش کی گئی۔
اجلاس کے دوران مانیٹرنگ اتھارٹی کی34 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران پی ہوٹا کو مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں کی گردوں جگر اور آنکھوں کی پتلی کی ٹرانسپلانٹیشن کے لیے رجسٹریشن کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران بیگم اختر رخسانہ میموریل ٹرسٹ آرچرڈ ہسپتال کی لیور ٹرانسپلانٹیشن جبکہ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال، انڈی پینڈنٹ یونیورسٹی ہسپتال فیصل آباد اور مدینہ ٹیچنگ ہسپتال فیصل آباد کی کورنیل ٹرانسپلانٹیشن کیلئے اگلے تین سال کیلئے رجسٹریشن رینوئل کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران سٹی ہسپتال ملتان، پی کے ایل آئی اینڈ ریسرچ سنٹر لاہور، نیشنل ہسپتال اینڈ میڈیکل سنٹر لاہور اور عادل ہسپتال لاہور کی رینل ٹرانسپلانٹیشن کیلئے اگلے تین سال کیلئے رجسٹریشن رینوئل کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے بجٹ تخمینہ برائے مالی سال 26-2025 اور ریوائزڈ بجٹ تخمینہ برائے مالی سال 25-2024 کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران پی ہوٹا کو ہیومن آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹیشن ایسینشلز کے موضوع پر 5 روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کروانے کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران پنجاب میں بون(ہڈی) بینکنگ اینڈ ٹرانسپلانٹیشن، پینکریاز(لبلبہ) ٹرانسپلانٹیشن کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور اس کے علاوہ پنجاب میں بچوں کی گردوں کی پیوندکاری کے لیے ایک کمیٹی تشکیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استعدادکار میں اضافہ کیاجارہاہے۔عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری کے خلاف سخت ایکشن لیاجارہاہے۔مزید اہم خبریں
-
مضحکہ خیز اور جھوٹ پر مبنی اعلامیے کا حقیقت سے تعلق نہیں، وزیراطلاعات
-
اسلام آباد ،پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے
-
صدر مملکت سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات
-
پاک فوج کی جنگی صلاحیت میں مزید اضافہ، Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹرز بری فوج میں شامل
-
بلوچستان بھر میں 15روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، ماسک پہننے پر بھی پابندی ہوگی
-
موجودہ دور کے ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کا متحد ہونا ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل
-
والد جس جیل میں قید ہیں وہاں "پینے کے گندے پانی" کی وجہ سے 10 قیدیوں کی موت ہو چکی
-
جو بھی ہوگا، دیکھا جائے گا، ہم پاکستان ضرور جائیں گے!
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا
-
ارشد شریف قتل کیس: کینیا کی عدالت نے پولیس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا، جویریہ صدیق کا پاکستان میں انصاف کا مطالبہ
-
جو حکومت عوامی مینڈیٹ سے نہ آئی ہو، وہ عوام کا کیسے سوچے گی؟
-
آئین ہمیں احتجاجی تحریک کی اجازت دیتا ہے، آئندہ دنوں مزید جماعتیں تحریک میں شامل ہوجائیں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.