ِایس سی او جیسے پلیٹ فارمز رابطے اور اجتماعی استحکام کے لیے ضروری ہیں، ڈاکٹر حسن داوود

جمعرات 24 جولائی 2025 22:23

زینگڑو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2025ء)پاکستانی سکالر پروفیسر ڈاکٹر حسن داوئد نے کہا ہے کہ ایس سی او جیسے پلیٹ فارمز رابطے اور اجتماعی استحکام کے لیے ضروری ہیں، تعاون کو مضبوط کریں ، جنوبی ایشیا کے ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید حکمت عملیاں اپنائیں۔ چائنہ اکنامکنیٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے میڈیا اور تھنک ٹینک سمٹ میں ڈاکٹر حسن دائود نے خطے کے ممالک سے تعاون مضبوط کرنے اور جدید حکمت عملی اپنانے کی اپیل کی ہے۔

بحریہ یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر اور سی ای ای سی پاکستان برانچ کے سینئر مشیر نے جنوبی ایشیا کے ترقیاتی چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر داو?د نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت ایشیا نے قابل ذکر ترقی کی ہے، مگر جنوبی ایشیا عالمی سطح پر کم مربوط خطہ ہے جہاں علاقائی تجارت 5 فیصد سے بھی کم ہے، جو یورپی یونین کے 60 فیصد کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاسی انتشار تجارت، سرمایہ کاری اور نقل و حمل میں رکاوٹ ہے۔ چائنہ اکنامکنیٹ کے مطابق انہوں نے نقل و حمل اور بحری شعبوں میں اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ نئی مالیاتی حکمت عملیوں اور جدید تعاون کے ماڈلز کی ضرورت ہے۔ کوفی عنان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاعالمگیریت کی مخالفت کشش ثقل کی مخالفت کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہااس غیر یقینی دور میں ہمیں بی آر آئی اور ایس سی او جیسے پلیٹ فارمز کی ضرورت ہے،جو نہ صرف رابطے کے لیے بلکہ اجتماعی استحکام کے لیے بھی ضروری ہیں۔ چائنہ اکنامکنیٹ کے مطابق ڈاکٹر داو?د نے زور دیا کہ ایس سی او کو محض تعاون کے فریم ورک سے نکال کر تبدیلی کے انجن میں بدلنا ہوگا، جو تعلیم، مالیات، صحت کی سہولیات اور ڈیجیٹل مواقع تک مساوی رسائی کو فروغ دے۔

‘‘حقیقی ترقی جامع، مستقبل کے لیے تیار اور سب کے لیے مشترکہ ہوتی ہے۔انہوں نے چین کی قیادت کی بھی تعریف کی، جس نے ایس سی او کی صدارت کے دوران 100 سے زائد تقریبات کا انعقاد کیا اور ‘‘پائیدار ترقی کا سال’’ شروع کیا، جو علاقائی امن اور باہمی خوشحالی کو فروغ دیتا ہے۔جبکہ دنیا اقتصادی اور ماحولیاتی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہی ہے، ڈاکٹر دائود نے یوریشیا میں امن اور ترقی کے تحفظ کے لیے اتحاد، وڑن اور عملی تعاون پر زور دیا۔یاد رہے کہ ایس سی او میڈیا اور تھنک ٹینک سمٹ 23 سے 27 جولائی تک ہینان کے شہر زینگڑو میں جاری ہے۔