بھارتی پولیس نے جموں میں ایک اور کشمیری نوجوان کو قتل کر دیا

جمعہ 25 جولائی 2025 11:52

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع جموں میں ایک اور کشمیری نوجوان کو جعلی مقابلے میں قتل کر دیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے کشمیری نوجوان پرویز احمد کو ضلع کے نواحی علاقے سورے چک پھلیاں منڈل ستواری میں تلاشی کی کارروائی کے دوران قتل کیا۔

سول سوسائٹی کے کارکن طالب حسین نے نوجوان کے قتل پر احتجاج کے دوران گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے پرویز کو بلا جواز طورپراس وقت قتل کیا جب وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ ستواری میں موٹر سائیکل پر جارہاتھا۔ پولیس کے مطابق پرویز کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں منتقل کیا گیاہے۔