
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ چین، سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کثیر الجہتی تعاون اور علاقائی استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ
ملاقاتوں میں سی پیک میں تعاون اور جغرافیائی و سیاسی چیلنجز خطے اور عالمی سیاسی منظرنامے کی بدلتی صورتحال، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت روابط کے منصوبے اور مشترکہ جیوپولیٹیکل چیلنجز سے نمٹنے کی مربوط حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر
فیصل علوی
جمعہ 25 جولائی 2025
15:00

(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی نائب صدر ہان ژینگ اور وزیر خارجہ وانگ ژی سے علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں خطے اور عالمی سیاسی منظرنامے کی بدلتی صورتحال، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت روابط کے منصوبے اور مشترکہ جیوپولیٹیکل چیلنجز سے نمٹنے کی مربوط حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے چین کے نائب صدر اور خارجہ وزیر سے ملاقاتوں کے دوران علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ملاقاتوں میں سی پیک میں تعاون اور جغرافیائی و سیاسی چیلنجز کے حوالے سے بھی بات چیت اورمشترکہ جغرافیائی سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چینی قیادت نے جنوبی ایشیا میں امن اقدامات میں پاک فوج کے کردار کی اہمیت کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین سے بھی ملاقات کی۔ چین کی پی ایل اے کے سیاسی امور کے سربراہ اور چیف آف سٹاف سے بھی ملاقات ہوئی۔جنرل سید عاصم منیر کو پی ایل اے آرمی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل کی چین میں ملاقاتوں کے دوران دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون، مشترکہ تربیتی امور زیرغٖور آئے، دفاعی شعبے میں جدت اور ادارہ جاتی رابطوں کو بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں ہائبرڈ اور روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے دفاعی تعاون بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ فیلڈ مارشل کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے سیاسی و عسکری تعلقات کا عکاس ہے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے دونوں ممالک کے قریبی رابطے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
امریکی اہلکار کا پاکستان کو افغان طالبان سے بات چیت کا مشورہ
-
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
-
وزیراعظم نے پاکستان ٹیلی ویژن میں انگریزی چینل ’’پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل ‘‘ کا افتتاح
-
عمان کی سمندری حدود میں پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی کو حادثہ؛ 23 افراد ڈوب گئے
-
بلوچستان میں پولیس اور لیویز پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، متعدد زخمی
-
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ چیلنج کردیا
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.