
وزیراعظم نے پاکستان کے پہلے سکلز ایمپیکٹ بانڈ کی منظوری دیدی
نوجوانوں کو روزگار کے قابل تعلیم و ہنر کی فراہمی سے ملک کی تقدیر بدلیں گے، شہباز شریف
جمعہ 25 جولائی 2025 23:10
(جاری ہے)
اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں، رکن قومی اسمبلی آمنہ بتول اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ اس نظام کے تحت نوجوانوں کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ایسے ہنر سکھائے جائیں گے جس سے پاکستان کے نوجوان با اختیار اور ملکی اقتصادی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں گے۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کی استعداد کار کو بڑھانے، عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر کی تربیت اور تربیت کے بعد روزگار یقینی بنانے کیلئے مزید اقدمات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام، وزارت امور سمندر پار مقیم پاکستانی، نیوٹیک اور تمام متعلقہ اداروں کی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے اب تک کی کارکردگی اطمینان بخش ہے،پاکستانی نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے حصول میں معاونت کیلئے ان ممالک کی مقامی زبانوں کی تعلیم کے مواقع فراہم کئے جائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک روزگار کے حصول کیلئے ہنر مند افراد کی تیاری کو ترجیح دی جائے،نوجوانوں کو ڈیجیٹل یوتھ ہب پر موجود روزگار کے مواقع کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے مہم چلائی جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں،نوجوانوں کو روزگار کے قابل تعلیم و ہنر کی فراہمی سے اس ملک کی تقدیر بدلیں گے،پاکستان کے باصلاحیت نوجوان دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت وزیر اعظم کی ہدایت پر نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنانے کیلئے ہنر و تعلیم کی فراہمی کے ساتھ پاکستان و بیرون ملک روزگار کو یقینی بنانے کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے۔ اجلاس کو پروگرام کے تحت نوجوانوں کو پاکستان اور بیرون ملک روزگار کی فراہمی کا سالانہ تخمینہ بھی بتایا گیا۔ پروگرام نوجوانوں کو با اختیار بنا کر روزگار میں خودکفالت، آنٹرپرونیورشپ اور براہ راست نوکریوں کے حصول میں معاونت کر رہا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب کے تحت اب تک پانچ لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ ہو چکے جبکہ 17 لاکھ سے زائد لوگوں نے اس کی ایپلی کیشن کو ڈائون لوڈ کیا۔5 سو سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ ہونے کے علاوہ پاکستان میں 47 ہزار سے زائد جبکہ ایک لاکھ سے زائد بیرون ملک روزگار کے مواقع اور 2 ہزار سے زائد سکالر شپس موجود ہیں۔ پورٹل سے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں، سرکاری اداروں، نجی کمپنیوں اور بشمول اقوام متحدہ دیگر این جی اوز سمیت 5 سو سے زائد ادارے منسلک ہیں۔اجلاس میں وزیر اعظم نے پاکستان کے پہلے سکلز ایمپیکٹ بانڈ کی منظوری بھی دی۔ اس نظام کے تحت نوجوانوں کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ایسے ہنر سکھائے جائیں گے جس سے پاکستان کے نوجوان با اختیار اور ملکی اقتصادی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں گے۔ اجلاس کو مزید بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس ماڈل کو "پے فار سکسیس" کہا جاتا ہے جس کے تحت پبلک یا ڈونر فنڈز صرف اس وقت جاری کیے جاتے ہیں جب آزاد ذرائع سے تصدیق شدہ نتائج جیسے کہ ملازمت کے حصول یا آمدن کی مخصوص حد حاصل کر لی جائے۔ وزیر اعظم نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے تخمینے اور مکمل روڈ میپ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔مزید قومی خبریں
-
غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 70 سالہ بزرگ ہنی ٹریپ کا شکار، ایک کروڑ روپے اور آئی فونز بطور تاوان طلب
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا اور نہ آئندہ کرے گا، سیکیورٹی ذرائع
-
عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی،مریم نواز
-
کراچی: جائیداد تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو ہتھوڑا مارکر قتل کردیا
-
رکاوٹوں کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کیلئے تیار
-
پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا، ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے‘ ایازصادق
-
حافظ نعیم الرحمن کا مانسہرہ میں فقیدالمثال استقبال، ٹھاکرہ سٹیڈیم نعرہ حافظ ،حافظ سے گونج اٹھا
-
زیرحراست ملزمان کے انٹرویوزاورانکے اعترافی بیانات میڈیا پرنشر کرنے پر پابندی
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.