Live Updates

سلمان اور قاسم نے بیف کھایا جو حلال گوشت ہے، کھانے کو ٹارگٹ کرنا غیرضروری ہے

وہ دونوں مسلمان بچے ہیں کیونکہ ان کے والد سابق وزیراعظم اور مسلمان ہیں، سیاسی مخالفین کی ذاتی چیزوں کو ٹچ نہیں کرنا چاہیئے۔رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 25 جولائی 2025 23:35

سلمان اور قاسم نے بیف کھایا جو حلال گوشت ہے، کھانے کو ٹارگٹ کرنا غیرضروری ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 25 جولائی 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ سلمان اور قاسم نے بیف کھایا جو حلال گوشت ہے، کھانے کو ٹارگٹ کرنا غیرضروری ہے،وہ دونوں مسلمان بچے ہیں کیونکہ ان کے والد سابق وزیراعظم اور مسلمان ہیں، سیاسی مخالفین کی ذاتی چیزوں کو ٹچ نہیں کرنا چاہیئے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کے ظلم کیخلاف ہم سب یک جاں ہیں، ہم سب کو بات کرنی چاہیئے۔

وزیراعظم سمیت سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں کا امریکا جانا ان کی فیملی ارینجمنٹ ہے، پی ٹی آئی نے ان کو نہیں کہا کہ وہ امریکا جائیں ۔ اپنے والد کی رہائی کیلئے لابنگ کرنا اور کردارادا کرنا ان کا حق ہے۔

(جاری ہے)

وہ پاکستان بھی آئیں گے اور حکومت ان کو پاکستان آنے کی اجازت دے گی۔ پی ٹی آئی کا ایبسولوٹلی کا اصولی مئوقف اپنی جگہ موجود ہے کہ کسی بیرونی ملک کو پاکستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنے دیں گے، عمران خان نے اپنی حکومت قربان کی ہے۔

امریکا ہمارا دشمن نہیں ہے، ہمارا اصولی مئوقف ہے کہ دوستی کا تعلق رکھیں گے۔ اگر امریکا اتنا ہی غلط ملک ہے تو پھر پھر ہمارے وزیراعظم نے ٹرمپ کو کیوں نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے کی بات کی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو موجودہ فسطائیت سے آزاد ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ٹرمپ کی جیت کے موقعے پرخود کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پی ٹی آئی سے متعلق بائیڈن انتظامیہ کے برعکس نیوٹرل رہے گی۔

آج بھی اصولی مئوقف وہی ہے کہ پاکستان کے معاملات میں بیرونی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ علی محمد خان نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق سلمان اور قاسم نے بیف کھایا جو حلال گوشت ہے، کھانے کو ٹارگٹ کرنا غیرضروری ہے، وہ دونوں مسلمان بچے ہیں کیونکہ ان کے والد سابق وزیراعظم اور مسلمان ہیں، سیاسی مخالفین کی ذاتی چیزوں کو ٹچ نہیں کرنا چاہیئے۔ سلمان قاسم کی والدہ بھی مسلمان ہوئیں، لیکن اس کے ساتھ کیا گیا؟ اب وہ مسلمان ہیں یا نہیں ہمیں ان سے کوئی لینا دینا نہیں، وہ عمران خان کی زندگی سے اب نکل چکی ہیں۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات