قومی فیڈریشنز بھارت میں سپورٹس ایونٹس میں شرکت سے پہلے پی ایس بی سے رجوع کریں، پاکستان سپورٹس بورڈ کا سکیورٹی خدشات پر نیا نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 26 جولائی 2025 13:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر قومی کھیلوں کی فیڈریشنز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ بھارت میں منعقد ہونے والے کسی بھی کھیلوں کے ایونٹ میں شرکت سے قبل پی ایس بی سے پیشگی مشاورت کریں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوترجمان پی ایس بی کے مطابق یہ فیصلہ پی ایس بی بورڈ کے 34ویں اجلاس میں کیا گیا جو 23 جولائی 2025 کو منعقد ہوا۔سرکلر میں تمام نیشنل سپورٹس فیڈریشنز کو سختی سے اس ہدایت کی پابندی کرنے کا کہا گیا ہے۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی بھی نیشنل فیڈریشن بھارت میں کسی کھیل میں شرکت کے لیے پی ایس بی سے پیشگی اجازت کے بغیر وعدہ یا معاہدہ نہیں کرے گی۔