صوبائی حکومت کھیل اور کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ کرے گی ، میر سرفراز بگٹی

پانچویں آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے کھلاڑیوں کی شرکت حکومت کے کھیل دوست اقدامات کا مظہر ہے، وزیراعلی بلوچستان

ہفتہ 26 جولائی 2025 21:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پانچویں آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور فٹبال کا میچ دیکھا وزیر اعلیٰ بغیر کسی وی آئی پی پروٹوکول کے شائقین میں گھل مل گئے شائقین فٹبال نے وزیراعلیٰ کے عوامی انداز کو بھرپور پذیرائی دی اور ان کے کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کو سراہا وزیراعلیٰ نیاس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کھیل اور کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ کرے گی انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے کھلاڑیوں کی شرکت صوبائی حکومت کے کھیل دوست اقدامات کا مظہر ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے فٹبال کے کھیل کو بھرپور پذیرائی ملے گی اور پاکستان کے مختلف ریجنز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے مابین کلچرل ایکسچینجز بھی ہوتے ہیں انہوں نے مشیر کھیل مینا مجید ور محکمہ کھیل کے ٹورنامنٹ کو احسن انداز سے رواں رکھنے کے لیے انکی تعریف کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمشیر کھیل مینا مجید، رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک ، زرک خان مندوخیل ،ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند، سیکرٹری سپورٹس درا بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔