پارلیمانی سیکرٹری پنجاب شازیہ رضوان کا پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے حوالے سے مری کا دورہ

ہفتہ 26 جولائی 2025 22:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PTDC) کے حوالے سے مری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کیبل کار سروس، اس کے معیار اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مری کی خوبصورتی، سیاحتی ترقی اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے ایکسپریس وے پر اسٹریٹ لائٹس کے منصوبے کا بھی جائزہ لیااور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدام کو قابل تحسین قرار دیا۔ شازیہ رضوان نے اس بات پر زور دیا کہ اس منصوبے سے نہ صرف سڑکوں کی حفاظت میں اضافہ ہوگا بلکہ رات کے اوقات میں ٹریفک روانی اور عوام کی سہولت بھی بہتر ہوگی۔پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ کیبل کار کے ذریعے مری کے سیاحتی مقامات تک رسائی مزید آسان ہوگی اور مقامی معیشت کو فروغ ملے گا۔ایکسپریس وے کی لائٹس سے علاقے کی روشنی رات بھر یقینی ہوگی، جس سے سفر محفوظ اور آرام دہ ہوگا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے انقلابی منصوبوں کو پنجاب کی ترقی کے لیے سنگِ میل قرار دیا۔