
اگست کے اقدامات کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ تھا
حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم
اتوار 27 جولائی 2025 13:30
(جاری ہے)
پوسٹرز میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے کشمیری عوام کے خلاف مکمل جنگ چھیڑ رکھی ہے لیکن کشمیری مزاحمت کے لیے پرعزم ہیں اور وہ کبھی بھی اپنے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
پوسٹروں میں کہاگیاکہ خصوصی حیثیت کی منسوخی سے مقامی زمینوں، ملازمتوں اور وسائل پر قبضے کے لیے بیرونی لوگوں کے لیے دروازے کھول دیے گئے تاکہ مقامی آبادی کو معاشی اور ثقافتی پسماندگی کی طرف سے دھکیلا جائے۔پوسٹروںمیں کہاگیا کہ دفعہ 370اور 35Aکی منسوخی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔کشمیریوں نے پہلے دن سے ہی اس اقدام کو اپنے وقار اور آزادی پر حملہ قراردیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔کشمیری عوام دفعہ370اور 35Aکی بحالی کے لیے متحدہ جدوجہد کے لئے پرعزم ہیں۔پوسٹروں میں کہاگیا کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔پوسٹروں میں بھارت کے نوآبادیاتی منصوبوںکے خلاف اتحاد اور مزاحمت پر زور د یتے ہوئے کہاگیا کہ کشمیریوں کے جائز حقوق کی بحالی تک انصاف اور آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے 5اگست کے اقدامات علاقے کی منفرد شناخت پر براہ راست حملہ اور جموں و کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خود ارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جابرانہ پالیسیاں اور جارحانہ کارروائیاں کشمیری عوام کے عزم کو توڑ نہیں سکتیں۔ ایڈوکیٹ منہاس نے زور دے کر کہا کہ کشمیری قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ 5اگست کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں مکمل ہڑتال کریں ۔ انہوں نے دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے احتجاجی مظاہرے کرکے بھارتی جارحیت کو بے نقاب کریں اور بین الاقوامی توجہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی طرف مبذول کرائیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.