شہریوں کی سہولت کیلئےپولیس اسٹیشن آن وہیلز ہفتہ بھر متحرک رہے گا

اتوار 27 جولائی 2025 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس کا’پولیس اسٹیشن آن وہیل‘اقدام آنے والے پورے ہفتے میں روزانہ صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک وفاقی دارالحکومت کے مختلف عوامی مقامات پر شہریوں کو آن سائٹ پولیسنگ خدمات فراہم کرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کوپولیس ترجمان نے بتایا کہ موبائل سہولت وین کل پیر (28 جولائی) کو F-9 پارک میں کھڑی رہے گی جبکہ منگل 29 جولائی کو یہ ڈسٹرکٹ کورٹ G-11 کے باہر ،بدھ 30 جولائی کو I-8 مرکز ، جمعرات 31 جولائی کو I-10 مرکز ، جمعہ (1 اگست) کو فیصل مسجد کے قریب، ہفتہ 2 اگست کو پاکستان مونومنٹ اور اتوار 3 اگست کو دامن کوہ چوک میں شہریوں کی خدمت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن آن وہیلز مختلف خدمات فراہم کرتا ہے جس میں شکایات درج کرنا، کردار کی تصدیق، مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ اور عام معلومات میں مدد شامل ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر شروع کیے گئے اس اقدام کا مقصد پولیس خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا اور کمیونٹی کی شمولیت کو مضبوط بنانا ہے۔