Live Updates

پیپلزپارٹی نے صالح پٹ میں برساتی سیلاب سے متاثرہ 20 خاندانوں کو نئے گھروں کی مالکانہ اسناد تقسیم کردیں

مالکانہ حقوق خواتین کے نام کیے ہیں تاکہ ان کی پوری نسل ترقی کرسکے، پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے اورخدمت ہمارا مشن ہے،سید زیرک خورشید شاہ

اتوار 27 جولائی 2025 21:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے عوام دوست وژن اور ہدایات کے تحت پی پی رہنما سید زیرک خورشید شاہ نے صالح پٹ میں برساتی سیلاب سے متاثرہ 20 خاندانوں کو نئے گھروں کی مالکانہ اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر انکے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سکھر ایم بی دہاریجو، اسسٹنٹ کمشنر ماجد ماکو اور ہینڈز این جی او کے افسر زاہد حسین خاصخیلی بھی شریک تھے ، سید زیرک شاہ نے و دیگر افسران کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا ، بعد ازیں میڈیا سے گفتگو کے دوران پی پی رہنما سید زیرک خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے نہ صرف ایک نئی زندگی کا آغاز ہے بلکہ پیپلز پارٹی کی پائیدار عوامی خدمت کا ثبوت بھی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے عوام دوست وژن اور ہدایات کے تحت متاثرہ خاندانوں کو نئے گھروں کی مالکانہ اسناد تقسیم کی ہیں ، ، بارش و سیلاب متاثرین کو گھروں کا تحفہ دے دیاہے ان کا مزید کہنا تھا مالکانہ حقوق خواتین کے نام کیے ہیں تاکہ ان کی پوری نسل ترقی کرسکے۔

(جاری ہے)

بارش و سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیرات کرکے دینا ایک انقلابی قدم ہے جس سے امیر اور غریب کا فرق ختم ہوگا اور اس سے ملکی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے اورخدمت ہمارا مشن ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات