شوگرمافیا کے منہ زورکارٹلزکو لگام ڈالی جائے ‘ خواجہ سعد رفیق

پیر 28 جولائی 2025 20:10

شوگرمافیا کے منہ زورکارٹلزکو لگام ڈالی جائے ‘ خواجہ سعد رفیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شوگر مافیا کے منہ زور کارٹلز کو لگام ڈالی جائے ،ہر حکومت اور ہر عہد میں یہ مافیا شوگر پرائسز اور کرائسس بڑھانے پر کنٹرول حاصل کر لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایکس پرجاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شوگر مل مالکان اور مڈل مین ڈیلرز کی اکثریت کا دھن گنے کے کاشتکار کا خون چوس کر بڑھتا ہے،کین کمشنر کا آفس مضبوط بنائیں ، تگڑے بیوروکریٹ اختیار کے ساتھ تعینات کریں ، مسابقتی کمشن کا قانون اس کی روح کے ساتھ نافذ کریں اور بہترین نتائج لیں ۔

انہوںنے کہا کہ چینی کی قیمتیں نیچے لانے کی حکومتی کوششیں بارآور کرنا ہیں تو بلیک میلرز کتنے بھی طاقتور ہیںان کے خلاف سخت ایکشن کرنا ہوگا۔