
اسلام آباد میں رجسٹرڈ گاڑیوں کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ
ابتدائی طور پر گاڑی کا ڈیجیٹل کارڈزدئیے جائیں گے،گاڑیوں کے ٹرانسفر کا عمل بھی ڈیجیٹلائز کیا جائے گا، گاڑی کی اونرشپ ٹرانسفر کیلئے ایکسائز دفتر آنے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ گاڑی بیچنے اور خریدنے والا بائیو میٹرک تصدیق گھر بیٹھے موبائل پر کر سکے گا اور گاڑی ٹرانسفر ہو جائے گی، بلال اعظم ڈائریکٹر محکمہ ایکسائز
فیصل علوی
منگل 29 جولائی 2025
15:15

(جاری ہے)
ڈائریکٹر محکمہ ایکسائز بلال اعظم کاکہناتھا کہ اسلام آباد میں گاڑیوں کے ڈیجیٹل کارڈز ہی کو ترجیح دی جائے گی۔
اگلے مرحلے میں گاڑیوں کے ٹرانسفر کا عمل بھی ڈیجیٹلائز کیا جائے گا جس کے بعد گاڑی کی اونرشپ ٹرانسفر کیلئے ایکسائز دفتر آنے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ گاڑی بیچنے اور خریدنے والا بائیو میٹرک تصدیق گھر بیٹھے موبائل پر کر سکے گا اور گاڑی ٹرانسفر ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایکسائز آفس میں آئے روز جدت لائی جا رہی ہے۔ ڈیجیٹل کارڈز کے اجراء سے گاڑیوں کے مالکان کو گاڑی کے کاغذات محفوظ رکھنے میں آسانی ہو گی۔ماضی میں گاڑی کی بک (کتاب) ہوا کرتی تھی پھر سمارٹ کارڈ متعارف کروائے گئے اور اب ڈیجیٹل کارڈز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانا لازمی قرار دیدیا گیاتھا۔ ایم ٹیگ کے بغیر کسی بھی گاڑی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیجیٹل پارکنگ کا نفاذ اور پارکنگ میٹرز لگائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کا آغاز کیا جا چکا تھا۔ موبائل ایپ یا آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرایا جائے گا۔ شہری موبائل ایپ یا کیو آر کوڈ کے ذریعے پارکنگ فیس ادا کر سکیں گے۔چیئرمین سی ڈی اے کاکہناہے کہ اسلام آباد میں روزانہ آنے اور جانے والی گاڑیوں کا سروے کیا جائے گا۔ رش والی جگہوں پر پارکنگ کے چارجز زیادہ ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فیکٹ چیک: اسرائیل پروپیگنڈا اشتہارات پر کئی ملین یورو خرچ کر رہا ہے
-
پاکستان میں سیلابوں سے ہلاکتیں: آئی ایم ایف کا اظہار افسوس
-
یورپی یونین کا خوراک اور فاسٹ فیشن کا ضیاع کم کرنے کا عزم
-
قطر میں اسرائیلی فضائی حملے کے تناظر میں روبیو تل ابیب میں
-
سیلاب رپورٹنگ پر اے سی عارف والا کی صحافی کو مبینہ دھمکیاں
-
سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے عمران خان کو ’ٹیلی تھون‘ کی ذمہ داری سونپنے کا مطالبہ
-
سیلاب کو جواز بناکر مہنگائی کا طوفان، حکومت نے نمٹنے کیلئے کمیٹی قائم کردی
-
بھارت کی روس اور چین سے قربت، امریکہ سے دوری کی حقیقت کیا؟
-
پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے سینکڑوں دیہات متاثر
-
کراچی میں شادی کے روز دلہا لاپتہ، والد نے اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا
-
لوئر دیر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید
-
یو این چیف کی ہیٹی میں ہوئے قتل عام کی شدید مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.