حج اخراجات دو اقساط میں وصول کیے جائیں گے،پہلی وصولی اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع

منگل 29 جولائی 2025 17:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)حج 2026 کے اخراجات دو اقساط میں وصول کیے جائیں گے، اخراجات کی پہلی وصولی اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق حج2026 کے واجبات پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پہلی قسط اگست میں وصول کی جائے گی جو تقریباً 5سے ساڑھے 5لاکھ روپے ہو گی۔ذرائع نے بتایاکہ آئندہ برس حج کیلئے ساڑھے 4لاکھ سے زائد پاکستانی عازمین نے رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ پاکستان کا سرکاری اور نجی حج اسکیم کا مجموعی کوٹہ 1لاکھ 79ہزار 210ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان آبادی کے تناسب سے حج کوٹہ 2لاکھ 30ہزار حاصل کرنے کا خواہشمند ہے۔