
جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
منگل 29 جولائی 2025 20:08
(جاری ہے)
مفاہمتی یادداشت کے مطابق اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ شعبہ کمپیوٹر سائنس میں ایک جدید اور مکمل طور پر فعال اسمارٹ کلاس روم تیار کرے گاجس میں جدید ترین تدریسی ٹیکنالوجی شامل کی جائے گی تاکہ انڈرگریجویٹ پروگرامز کو بہتر طریقے سے سپورٹ فراہم کی جا سکے۔
اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی آلات فراہم کرے گا، جن میںہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ سسٹمز،انٹرایکٹو لرننگ بورڈز،ورچوئل رئیلٹی ڈیوائسزمصنوعی ذہانت (AI) اور سائبر سیکیورٹی کی تعلیم سے متعلق آلات شامل ہوں گے۔اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈکلاس روم ڈیزائن، ٹیکنالوجی کے انضمام اور تدریسی ٹیکنالوجی کے استعمال میں مشاورتی خدمات فراہم کرے گا۔علاوازیں شعبہ کمپیوٹر سائنس اور اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ باہمی تحقیق و ترقی (R&D) میں اشتراک کریں گے، خاص طور پر ابھرتے ہوئے شعبہ جات جیسے مصنوعی ذہانت (AI) اور انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) کے شعبوں میں، جن کا اطلاق تعلیمی اور صنعتی دونوں ماحول میں کیا جا سکے گا۔یہ مفاہمتی یادداشت جامعہ اور صنعت کے درمیان مضبوط شراکت داری کا آغاز ہے، جس کا مقصد نہ صرف تدریسی معیار کو بہتر بنانا ہے بلکہ پاکستان میں تکنیکی ترقی کو بھی فروغ دینا ہے۔صدرشعبہ کمپیوٹرسائنس ڈاکٹر صادق علی نے بتایا کہ شعبہ ہذا میں حال میں ہی ایک نجی شعبہ کے تعاون سے عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ دواے آئی کلاس رومز تعمیر کئے گئے ہیں جس سے شعبہ ہذاکے طلبہ استفادہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شعبہ کمپیوٹرسائنس میں داخلوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اے آئی کلاس رومز کی مزید ضرورت ہے اور مجھے امید ہے کہ اس سال کے آخر تک اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈکے تعاون سے ایک مزیداے آئی کلاس روم شعبہ کا مستقل حصہ بن جائے گا۔ اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہاکہ چین کی حیران کن رفتار سے ترقی کی بنیاد صرف صنعتی پالیسیاں، برآمدات یا انفراسٹرکچر نہیں بلکہ تعلیم پر سرمایہ کاری ہے، چین اپنے جی ڈی پی کا تقریباً چار فیصد دفاع پر خرچ کرتا ہے، جبکہ تعلیم کے لیے یہ شرح آٹھ فیصد کے لگ بھگ ہے۔ یہ دوگنا فرق نہ صرف پالیسی سازوں کے وژن کی عکاسی کرتا ہے، بلکہ ایک ترقی یافتہ قوم کی جانب بڑھتے ہوئے اقدامات کو بھی واضح کرتا ہے۔چین کا یہ ماڈل ان تمام ترقی پذیر ممالک کے لیے مشعلِ راہ ہو سکتا ہے جو معاشی بحرانوں اور ترقی کی سست روی کا شکار ہیں۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ جامعات اورصنعتوں اشتراک سے نہ صرف تحقیق و ترقی کو فروغ ملے گا بلکہ طلبہ کو عملی میدان سے ہم آہنگ تربیت بھی میسر آئے گی، جس سے اُن کے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔ڈاکٹر خالد عراقی نے بتایا کہ جامعہ کراچی نے حالیہ برسوں میں مختلف صنعتی، طبی، آئی ٹی ودیگر اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں، جو تعلیم، تحقیق اور انٹرن شپ کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا تعلیمی اداروں اور نجی صنعتوں کے مابین اس قسم کا اشتراک دنیا بھر میں جدید تعلیمی رجحانات کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں بھی اس روایت کے فروغ دیاجائے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب یونیورسٹی میں 300 لاوارث موٹرسائیکلیں کھڑی ہونے کا انکشاف
-
پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا جماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب
-
ثانوی تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا
-
میٹرک میں خراب نتائج دینے والے سکول سربراہان و اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
-
سرگودھا ،سالانہ میٹرک امتحانات ناکام امیدوار طلبا و طالبات کیلئے سپلیمینٹری امتحانات 10ستمبر کو شروع ہونگے
-
غربت ہارگئی، تعلیم جیت گئی : بینظیر تعلیمی وظائف کی ہونہار طالبات کی شاندارکامیابی میٹرک امتحان میں ٹاپ پوزیشنزحاصل کرلیں
-
نہم جماعت میں جنرل ریاضی کا مضمون ختم ،پیکٹا کا اہم تعلیمی فیصلہ
-
تعلیمی بورڈملتان نے میڑک کے سالانہ امتحان 2025کے نتائج کا اعلان کردیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا کی پانچویں بڑی اورایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے
-
وزیراعلیٰ کی میٹر ک کے سالانہ امتحانات 2025ء کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مبارکباد
-
پنجاب یونیورسٹی ماڈل ہائی سکول گرلزکا میٹرک میں شاندارنتائج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.