قومی اسمبلی کے 2، پنجاب اسمبلی کے 1حلقے میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری،پولنگ 18ستمبر کو ہو گی

منگل 29 جولائی 2025 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 2اور پنجاب اسمبلی کے 1حلقے میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 66وزیر آباد، این اے 129لاہور اور پی پی 87میانوالی میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق تینوں حلقوں میں پولنگ 18ستمبر کو ہو گی، این اے 66محمد احمد چٹھہ اور پی پی 87ایم پی اے احمد خان بھچر کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی ہے۔

حلقہ این اے 129لاہور کی سیٹ میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 4سے 6اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 11اگست ہے۔شیڈول کے مطابق ٹریبونلز اپیلوں پر فیصلہ22اگست تک کریں گے، کاغذات نامزدگی 25اگست تک واپس لیے جا سکیں گے، جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان 26اگست کو دیا جائے گا۔