
آئی ایم ایف کی پاکستان کی اقتصاد ی شرح نموحکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی
پاکستان کی معاشی شرح نمو مالی سال 26-2025 میں 3.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جو کہ حکومت کا طے کردہ 4.2 فیصد کا ہدف حاصل کرنے میں ناکامی کی جانب اشارہ کرتا ہے،عالمی مالیاتی فنڈ نے جولائی 2025 کی ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی
فیصل علوی
بدھ 30 جولائی 2025
12:20

(جاری ہے)
آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں عالمی اقتصادی ترقی کا بھی جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر 2025 میں ترقی کی شرح 3 فیصد اور 2026 میں 3.1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی گروتھ کا اندازہ 26-2025 کیلئے 3.6 فیصد لگایا ہے جو کہ حکومت کا طے کردہ 4.2 فیصد کا ہدف حاصل کرنے میں ناکامی کی جانب اشارہ کرتا ہے۔آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ رواں مالی سال کے معاشی شرح نموسے متعلق اپریل2025کا تخمینہ برقرار رکھا ہے۔دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ کم گروتھ عالمی اقتصادی حالات، اندرونی معاشی مشکلات اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔آئی ایم ایف کی رپورٹ میں عالمی اقتصادی خطرات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ عالمی سطح پر عدم استحکام اور جغرافیائی کشیدگیوں کے باعث معیشتوں کو چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔امریکی تجارتی مذاکرات کے بارے میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اگر یہ کامیاب رہے تو ترقی کی رفتار میں بہتری آ سکتی ہے۔امریکہ اور چین کے درمیان 90 دن کے تجارتی مذاکرات میں اضافی محصولات پر نرمی کی گئی تھی جس کا اثر عالمی تجارتی ماحول پر پڑ سکتا ہے تاہم یہ تجارتی چھوٹ یکم اگست کو ختم ہو رہی ہے اور اس کے بعد تجارتی کشیدگیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔عالمی سطح پر مہنگائی میں کمی اور مالی حالات میں بہتری آرہی ہے، جیو پولیٹیکل کشیدگی اب بھی عالمی معاشی استحکام کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ممکنہ بلند ٹیرف اور غیر یقینی صورتحال پاکستان سمیت عالمی معیشت کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔اعتماد کی بحالی اور سازگار مالی و پالیسی حالات کو مستقبل کی ترجیحات قرار دیا گیا۔پاکستانی حکام کے مطابق ملک کی معاشی ترقی کیلئے حکومت مختلف اقدامات کر رہی ہے تاہم آئی ایم ایف کی پیش گوئیاں اور عالمی اقتصادی دباؤ ان کی کوششوں کو پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔ حکومت کو عالمی مالیاتی عدم استحکام کے ساتھ ساتھ اندرونی اقتصادی مشکلات سے بھی نمٹنا پڑے گا۔
مزید اہم خبریں
-
والد جس جیل میں قید ہیں وہاں "پینے کے گندے پانی" کی وجہ سے 10 قیدیوں کی موت ہو چکی
-
جو بھی ہوگا، دیکھا جائے گا، ہم پاکستان ضرور جائیں گے!
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا
-
ارشد شریف قتل کیس: کینیا کی عدالت نے پولیس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا، جویریہ صدیق کا پاکستان میں انصاف کا مطالبہ
-
جو حکومت عوامی مینڈیٹ سے نہ آئی ہو، وہ عوام کا کیسے سوچے گی؟
-
آئین ہمیں احتجاجی تحریک کی اجازت دیتا ہے، آئندہ دنوں مزید جماعتیں تحریک میں شامل ہوجائیں گی
-
بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ
-
لاہور میں مسافر ٹرین کو تشویش ناک حادثہ، متعدد مسافر زخمی
-
بنگلا دیش میں بجلی 25 روپے فی یونٹ اور یہاں 45 روپے کیوں ہے؟
-
پچھلے کچھ دنوں میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے مہنگی ہوئی ہے
-
بجلی کی مد میں 244 ارب روپے آپ نے چوری کئے وہ تو عوام کو واپس کریں
-
حکومتی دعووں کے باوجود مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.