صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین 3 ہفتوں کے دورہ پر برطانیہ روانہ

بدھ 30 جولائی 2025 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و رکن قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین 3 ہفتوں کے دورہ پر برطانیہ روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق دورہ کے دوران چوہدری محمد یٰسین دبئی میں بھی قیام کریں گے۔ بعد ازاں وہ برطانیہ روانہ ہوں گے۔ان کی وطن واپسی 21 اگست کو متوقع ہے۔