غازی ء ملت نے 24اکتوبر 1947کو آزادکشمیر میں بننے والی حکومت کی بنیاد رکھی ،عامر عبدالغفار لون

بدھ 30 جولائی 2025 17:22

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر ماحولیات عامر عبدالغفار لون نے کہا ہے کہ غازی ملت سردار ابراہیم خان مرحوم نہ صرف آزادکشمیر کے پہلے بانی صدر تھے بلکہ انہوں نے آزادکشمیر کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا اور تحریک آزادی کشمیر کی قیادت بھی کی اور اقوام متحدہ میں بھی جا کر کشمیریوں کی نمائندگی کی اور اس خطے کو آزاد کرایا۔

24اکتوبر 1947کو آزادکشمیر میں بننے والی حکومت کی بنیاد رکھی اور صدر بنے ان خیالات کا اظہار انھوں نے غازی ملت کی برسی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ غازی ملت سردار ابراہیم خان کی تحریک آزادی کی جلائی ہوئی شمع کو ہمیشہ روشن رکھیں گے غازی ملت نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور ہمیشہ کشمیریوں کے موقف کیلئے بھرپور انداز میں اپنا تاریخی کردار ادا کیا،ان کا کہنا تھا غازی ملت کی تحریکی، سیاسی، جمہوری اور ملی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان مرحوم کے ادوار میں ریاست بھر میں یادگار ترقیاتی کام ہوئے آج غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کے موقع پر اس بات کا تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم آزادی کے بیس کیمپ سے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اُٹھانے اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کو رکوانے اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔