وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی مغوی پولیس اہلکار کی صحیح سلامت بازیابی پر ایس ایس پی شکارپور اور انکی ٹیم کو شاباش

بدھ 30 جولائی 2025 17:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے شکارپور پولیس چوکی پر حملے اور بعد اذاں پولیس اہلکار کو اغوا اور زخمی کرنیوالے ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب ایکشن کے نتیجے میں مغوی پولیس اہلکار کی صحیح سلامت بازیابی پر ایس ایس پی شکارپور اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔انہوں نے آپریشن کے دوران رینجرز سندھ کی جانب سے پولیس کیساتھ مشترکہ ایکشن اور مکمل سپورٹ اور تعاون کو بھی سراہا اور تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایس ایس پی شکار پور اور انکی ٹیم نے رستم چوکی پر حملے میں ملوث ڈاکوں کے خلاف بروقت ایکشن لیا اور اسکے نتیجے میں گذشتہ روز سے تاہنوز جاری آپریشن کے دوران ابتک 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں جبکہ اس کامیاب ایکشن کے دوران مغوی اہلکار کی صحیح سلامت بازیابی کو بھی یقینی بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ رستم چوکی شکارپور پر حملے میں ملوث ڈاکوؤں کے خلاف فوری ریسپانس پر مشتمل جملہ حکمت عملی اور لائحہ عمل لائق ستائش و تعریف ہے امید ہیکہ پولیس عوام کے تحفظ اور جرائم کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔