کربلا میں اربعین کیلئے زمینی راستے سے جانے پر پابندی برقرار رہی تو 50ارب روپے کا نقصان ہوگا، راجا ناصر عباس

بدھ 30 جولائی 2025 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ کربلا میں اربعین کے لیے زمینی راستے سے جانے پر پابندی برقرار رہی تو 50ارب روپے کا نقصان ہوگا۔

(جاری ہے)

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے کہا کہ کربلا میں اربعین کے لیے اگر متبادل ذرائع استعمال کیے تو 48 ارب روپے اضافی خرچ ہوں گے، عبادت کے مسائل وزارتِ مذہبی امور زیادہ بہتر سمجھتی ہے، یہ داخلہ کمیٹی کا اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت لوگوں نے پیسے دیے، بسیں کرائیں، مذہبی امور اور داخلہ کی وزارت جواب دے، پاکستان سے کشتیاں یا متبادل راستے کھولے جاسکتے ہیں۔اجلاس کے دوران سیکریٹری مذہبی امور نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سمندری راستے سے بھی جانے پر مشاورت ہوئی ہے، ایران، عراق اور پاکستان کے وزرا داخلہ نے نئے روٹس پر اتفاق کیا ہے، افغانستان کے راستے سے زائرین کے جانے پر سیکیورٹی مسائل ہیں۔