
26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان عارف علوی،عمر ایوب،شبلی فراز،حماد اظہرسمیت پی ٹی آئی کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمہ نمبر 1193 میں نامزد افراد کے گرفتار ی کے احکامات دئیے،نسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مقدمے کی سماعت کی
فیصل علوی
جمعرات 31 جولائی 2025
11:49

(جاری ہے)
عدالت نے، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، عبدالقیوم نیازی، شبلی فراز، فیصل جاوید، سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، مراد سعید، احمد نیازی، اسد قیصر، حماد اظہر، عاطف خان سمیت شعیب شاہین، اعظم خان سواتی، عمر ایوب، صاحبزاہ حامد رضا،بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم، شیخ وقاص اکرم، کنول شوزب، شاندانہ گلزار، شیرافضل مروت کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزمان کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری جاری کئے، عدالت نے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ راولپنڈی ڈویژن میں 24 اور 26 نومبر کے 32 مقدمات درج ہیں جس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی تھانہ ٹیکسلا میں 26 نومبر کانسٹیبل قتل کیس میں بھی نامزد ہیں۔واضح رہے کہ سرگودھا کی عدالت نے 9مئی کو میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی،توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنماء احمدخان بھچر،عمر ایوب سمیت 51ملزمان کے وارنٹ گرفتارجاری کئے تھے۔کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا،ا ے ٹی سی عدالت میں مقدمات کی سماعت ہوئی تھی۔عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما احمد خان بھچر، بلال اعجاز اور احمد چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے تھے۔عدالت کے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عمر ایوب کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی تھی۔ عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کے مقدمہ میں 57 نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ عدالت نے 9 مئی کے دیگر 4 مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے شہادتیں قلمبند کیں تھیں۔بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے مزید سماعت 29 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے تھے۔ جوڈیشل کمپلیکس میانوالی میں 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں 57 نامزد اور 150 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: عارضی جنگ بندی اور فضاء سے پھینکی خوراک ناکافی، یو این ادارے
-
عالمی تجارت پلاسٹک آلودگی بڑھانے کی بجائے کم کرنے میں مدد دے، انکٹاڈ
-
یوکرین: کیئو پر روسی حملوں میں 11 شہری ہلاک، یو این ادارہ
-
عمر ایوب اپنی پوری زندگی میں کبھی فیصل آباد نہیں گئے
-
خزانہ پھر سے خالی ہونا شروع؟
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود پٹرول کی قیمت میں توقع سے کم کمی
-
چیف جسٹس صاحب! یہ کیسا انصاف ہے کہ آج عدلیہ کا وقار داؤ پر لگا ہوا ہے
-
حکومت نے پٹرول سستا کر دیا
-
پی ٹی آئی رہنماء عمیر نیازی کا قومی اسمبلی کے ساتھ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا عندیہ
-
جج صاحب 25 کروڑ عوام پر جو دہشت گردی کر کے قبضہ کیا گیا، انہیں کیا سزا دیں گے؟
-
9 مئی کے مقدمات کی مدعی ن لیگ یا حکومت نہیں بلکہ ریاست ہے
-
حکومت امریکہ سے خائف ہونے کی بجائے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.