
5اگست ”یوم استحصال کشمیر“کے طور پر منایا جائے گا،حریت کانفرنس نے ہڑتال کی کال دیدی، سرینگراوردیگر علاقوں میں جیلوں میں بند حریت رہنمائوں کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں
جمعرات 31 جولائی 2025 11:50
(جاری ہے)
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جار ی ایک بیان میں لوگوں پر زور دیا کہ وہ 5 اگست کو مکمل ہڑتال کریں تاکہ دنیا کو یہ واضح پیغام دیا جا سکے کہ کشمیری بھارت کے غیر قانونی اقدامات اوربین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کو تسلیم نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ 5اگست کشمیریوں کیلئے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے جب بھارت نے انکی منفرد حیثیت اور شناخت چھین لی ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر کے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق چھین لیے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز محاصرے او ر تلاشی کی کارروئیوں کے دوران نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں مسلسل شہید کر رہی ہیں جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔ دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس اور مختلف آزادی پسند تنظیموں نے سرینگر اور مقبوضہ وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے ہیں جن میں درج تحریر میں اگست2019کے غیر قانونی بھارتی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں واپس لینے ، سیاسی نظر بندوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پوسٹروں میں لکھا ہے کہ کشمیری بھارت کے نوآبادیاتی اقدامات کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔ پوسٹرسماجی رابطوں کی سائٹس، فیس بک ، ایکس اور وٹس ایپ وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پتوکی سرکل میں زیادتی کیسسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ملزمان گرفتار نہ ہوسکے
-
پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
-
پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہو رہا ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.