چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس میں جشنِ آزادی کے تناظر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، ترجمان

جمعرات 31 جولائی 2025 14:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) حکومت پنجاب کے احکامات اور چیئرپرسن سارہ احمد کی ہدایات کی روشنی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں جشنِ آزادی اور معرکہ حق فتح کا جشن بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس میں جشنِ آزادی کے تناظرمیں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔اس حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن بیورونے پروگرامز کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

ترجمان نوید مختارکے مطابق تقریبات کےآغازمیں یکم اگست کو چائلڈ پروٹیکشن بیوروآفس میں آزادی واک کا انعقاد کیا جائے گا ،بچے اورسٹاف شرکت کریں گے، 4 اگست کو جشن آزادی اور گرین پاکستان کے سلسلہ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس میں پودے لگائے جائیں گے ، 6 اگست کو چائلڈ پروٹیکشن بیورومیں رہائش پذیربچوں کے مابین جشنِ آزادی کوئزمقابلے کا اہتمام کیا جائے گا، 7 اگست کو بچوں کے درمیان جشنِ آزادی ڈرائنگ اورپینٹنگ کا مقابلہ کروایا جائے گا،8اگست کو بچوں کے مابین ملی نغموں اور ٹیبلوز کا مقابلہ ہوگا، 11 اگست کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور معرکہ حق کی تاریخی فتح پر واک کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نوید مختار نے مزید بتایا کہ 13 اگست شام کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں اور سٹاف کی جانب سے یاد گار شہداء پر شہداء پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کی جائیں گی جبکہ 14 اگست جشنِ آزادی کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس میں پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ تقریب میں پرچم کشائی کی جائے گی اور کیک کاٹا جائے گا ، بچے ملی نغموں پر ٹیبلوز پیش کریں گے۔