مودی، جے شنکر نے گول مول باتیں کیں، پریانکا گاندھی

مودی بولیں گے تو ٹرمپ کھل کر بولیں گے اور سچائی بیان کریں گے،بیان

جمعرات 31 جولائی 2025 15:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مودی اور جے شنکر کی باتیں گول مول ہیں۔

(جاری ہے)

پریانکا گاندھی نے سوال کیا یہ سیدھا سیدھا کیوں نہیں کہتے کہ امریکی صدر جھوٹ بول رہے ہیں۔راہول گاندھی نے کہا کہ مودی بولنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، یہی حقیقت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزیراعظم مودی بولیں گے تو ٹرمپ کھل کر بولیں گے اور سچائی بیان کریں گے، اسی لیے نریندر مودی نہیں بول رہے ۔