پنجابی فلم چل میرا پت 4 کل سینمائوں کی زینت بنے گی

جمعرات 31 جولائی 2025 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) عالمی شہرت یافتہ پنجابی فلم چل میرا پت4 کل یکم اگست سے سینمائوں کی زینت بنے گی۔فلم وفاقی سنسر بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان اور دنیا بھر کے سینماوں میں بیک وقت ریلیز ہوگی۔فلم لاہور، کراچی سمیت ملک بھر کے سینماوں کی زینت بنے گی۔ چل میرا پت سیریز پنجابی تارکین وطن کی زندگیوں کی دل کو چھو لینے والی عکاسی کے باعث سینما ورلڈ میں ایک بین الاقوامی برینڈ کا درجہ رکھتی ہے جو مختلف ثقافتوں، روایات اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی قائم کرنے کا ذریعہ بنی ہے۔

(جاری ہے)

فلمی حلقوں کے مطابق جنجوت سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم چل میرا پت (4) اپنی سیریز کی پچھلی فلموں کی طرح طنزو مزاح اور معیاری تفریح سے بھرپور ہے ۔ فلم کے پروڈیوسرز کراج گل (رِدھم بوائز انٹرٹینمنٹ) اور آشو منیش ساہنی (اوم جی اسٹار اسٹوڈیوز) ہیں جبکہ فلم کی عالمی تقسیم ڈسٹری بیوشن کلب پرائیویٹ لمیٹڈ، رِدھم بوائز انٹرٹینمنٹ اور اوم جی اسٹار اسٹوڈیوز کے ذریعے کی جائے گی ۔فلم کی کاسٹ میں بھارت اور پاکستان کے مشہور اداکار امرندر گل،سِمی چہل،افتخار ٹھاکر،ناصر چنیوٹی،اکرم اداس،ظفری خان، گرشبد، ہر دیپ گل،جسوِندر بھلا،سیما کوشل شامل ہیں۔