قومی صوبائی حلقوںکے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار (آج)سے کاغذات نامزدگی جمع کرائینگے

جمعرات 31 جولائی 2025 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)پنجاب سے قومی کے دو اورصوبائی اسمبلی کے ایک حلقے میں ہونے والے میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار آ ج (جمعہ)یکم اگست سے اپنے اضلاع کے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 129لاہور، این اے 66 وزیر آباد اور پی پی 87 میانوالی میں 18 ستمبر کو ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے نے لاہور ،وزیر آباد اور میاںوالی کے تینوں اضلاع میں الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر سرکاری محکموں میں افسران اور ملازمین کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ صدد ،وزیراعظم، وزیر اعلی وفاقی و صوبائی وزرا ء کے انتخابی حلقوں کے دوروں پر بھی پابندی کا اطلاق ہوگا ۔الیکشن کمیشن نے ان اضلاع میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی پابندی لگا دی ہے۔