بلاول بھٹو زرداری کا سید تنویر الحسن گیلانی کے انتقال پرگہرے دکھ و افسوس کا اظہار

جمعرات 31 جولائی 2025 18:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر، صدر انجمن اسلامیہ اور چیرمین سینٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کے چچاذاد بھائی سید تنویر الحسن گیلانی کے انتقال پرگہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ سابق وزیراعظم اور سینٹ چیرمین سید یوسف رضا گیلانی اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوںنے کہاکہ مرحوم تنویر الحسن گیلانی ایک سیاسی اور مدبر انہ شخصیت کے ملک تھے، دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔