پانچواں آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل ، اسماعیل میموریل کراچی اور سپارٹکس فٹ بال کلب سوات آنے سامنے

جمعرات 31 جولائی 2025 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) پانچواں آ ل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اسماعیل میموریل کراچی اور سپارٹکس فٹ بال کلب سوات کے مابین کل جمعہ کوکھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

صوبائی سیکرٹری کھیل وامور نوجوانان درا بلوچ کے مطابق کوئٹہ میں کھیلے جانے والے پانچویں آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل 50سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، یہ ٹورنامنٹ 15دن سے جاری ہے ،شاندار میچز کھیلنے کے بعد اسماعیل میموریل کراچی اور سپارٹکس فٹ بال کلب سوات فائنل میں پہنچ گئے ۔

اس سلسلے میں اختتامی تقریب کے مہمان خاص وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی ہونگے جبکہ صوبائی وزراء ،مشیر ،پارلیمانی سیکرٹریز سمیت مختلف مکتبہ سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرینگے ۔دریں اثناء قومی فٹبالر وسپارٹکس فٹ بال کلب کے کھلاڑی جنید شاہ نے اے پی پی کوبتایاکہ ٹیم مینجمنٹ کی بہترین کاوشوں اور کھلاڑیوں کی محنت کے نتیجے میں سپارٹکس فٹ بال کلب سوات نے فائنل میں جگہ بنالی ۔