پنجاب کے 3انتخابی حلقوں میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا مشاورتی اجلاس

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سید حسن مرتضی نے صدارت کی ، انتخابی حکمت عملی پر غور کیا گیا

جمعرات 31 جولائی 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء) پنجاب کے 3انتخابی حلقوں میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا مشاورتی اجلاس گورنر ہائوس لاہور میں ہوا ۔ جس کی صدارت گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کی۔اجلاسوں میں پی پی 87 میانوالی،این اے 66وزیر آباد اور این اے 129لاھور کیلئے انتخابی حکمت عملی پر غور کیا گیا،پی پی 87میانوالی کیاجلاس میں تسنیم قریشی،علی سانول،زبیر حمزہ،رانا عزیز الرحمن،این اے 66وزیر آباد کے اجلاس میں میاں اظہر حسن ڈار،امتیاز صفدر وڑائچ،چودھری اختر،اعجاز سمہ،ملک طاہر،ودود ڈار،شوکت باجوہ جبکہ این اے 129لاھور کے اجلاس میں رانا فاروق سعید، چودھری اسلم گل،میاں مصباح الرحمن ،عثمان ملک،میاں ایوب،چودھری اختر چھوکر،نوید چودھری،فیصل میر،اورنگزیب برکی،رانا جواد،موسی کھوکھر،امجد جٹ،زاہد ذوالفقار،عاطف چودھری،حاجی عزیز الرحمن چن،نیلم جبار ،بشری منظور مانیکا،رانا جمیل منج،عمر شریف بخاری،فائزہ ملک،شاہدہ جبیں،چودھری اشرف،فاروق یوسف گھرکی،احسن رضوی،سبط حسن،چاروں ڈسٹرکٹ صدور شریک تھے،ڈویژنل صدر سرگودھا تسنیم قریشی نے پی پی 87کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ضلعی صدر خوشاب علی سانول نے کہا کہ میانوالی میں پارٹی کی سینئر قیادت کی شرکت سے بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں،اجلاس میں حسن مرتضی نے پی پی 87میانوالی سے زبیر حمزہ کو پیپلز پارٹی کی طرف سے نامزد کرنیکی سفارش کی اور پی پی 87 میانوالی کے ضمنی انتخابات کیلئے رانا عزیز الرحمن کو پی پی 87میانوالی کا الیکشن کوآرڈینیٹر مقرر کیا ۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 66 وزیر آباد میں پارٹی کی طرف سے مضبوط امیدوار میدان میں اتاریں گے،این اے 129لاھور کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر ٹکٹ دینگے۔

حسن مرتضی نے زور دیکر کہا کہ کسی نے ہمیں جگہ نہیں دینی،الیکشن لڑ کر پیپلز پارٹی کی جگہ حاصل کرینگے،لاھور کے ہر گھر میں پیپلز پارٹی موجود ہے،صرف اسے جگانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ ہمیں ڈرائنگ روم کی بجائے انتخابی میدان میں لڑ مرنے کی ضرورت ہے،اپنے حلقے سے مسلسل رابطے رکھ کر ہم بہتر انتخابی نتائج حاصل کر سکتے ہیں،حسن مرتضی نے کہا کہ ضمنی انتخابات اپنے وسائل سے لڑینگے اور پیپلز پارٹی کی موجودگی ثابت کرینگے،ن لیگ سے کوٹہ نہیں مانگیں گے بلکہ دبنگ طریقے سیالیکشن لڑینگے۔