
نواز شریف ،وزیراعلی مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی کی ملاقات
یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک و پرخلوص استقبال کیا گیا ، دونوں ممالک کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق برادرانہ باہمی تعلقات،اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال دونوں ممالک کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے، باہمی رشتہ وقت اور حالات کی آزمائشوں میں ہمیشہ سرخرو رہا ‘نواز شریف وزیر اعلی مریم نواز شریف کی متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں، اداروں اور کاروباری برادری کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے دعوت
جمعہ 1 اگست 2025 14:20
(جاری ہے)
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف اورمریم نواز شریف نے صدر یواے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور یو اے ای کی سائنسی ترقی، ماحول دوستی، اور جدید وژن کو سراہا ۔
نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے، پاکستان اور یو اے ای کا باہمی رشتہ وقت اور حالات کی آزمائشوں میں ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں اشتراک عمل کو مزید وسعت دینے کی خواہاں ہے، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری انٹری کی اجازت قابل تحسین ہے، پاک یو اے ای دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ باعث مسرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کو جدت کی راہ پر گامزن کر دیا۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں، اداروں اور کاروباری برادری کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بزنس فرینڈلی انوئرمنٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے بہترین انتخاب بن چکا ہے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ ، مقامی زمیندار کی غیر قانونی حراست میں مقید 5 افراد بازیاب ، گھر جانے کی اجازت دے دی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
2022کے سیلاب کے بعد حکومت کو اربوں ڈالر امداد ملی جو مستحقین تک نہ پہنچی‘ اسد قیصرکادعوی
-
صوبائی حکومت سے اظہار ہمدردی،جلد خیبر پختونخوا کا دورہ کروں گا، گورنر سندھ
-
بہاولپور‘ 11 سالہ بچی کو زبردستی کھیتوں میں لے جاکرنوجوان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
آئین ہم سب کا ہے،اس پر کسی کو کلہاڑا نہیں چلانے دیں گے، اے این پی کی اے پی سی کے اعلامیہ پر مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے دستخط نہیں کئے ، ہم اس سے اتفاق نہیں کرتے، سینیٹر عرفان صدیقی
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.