پی پی پی نے این اے 66 وزیر آباد اور پی پی87 کے ضمنی الیکشن کیلئے کوارڈینیشن کمیٹیاں قائم کر دیں

جمعہ 1 اگست 2025 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے این اے 66 وزیر آباد اور پی پی87 کے ضمنی الیکشن کیلئے کوارڈینیشن کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔صدر پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔امتیاز صفدر وڑائچ 16رکنی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر اور عبدالرزاق سلیمی کو ڈپٹی کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ممبرز میں آصف بشیر بھاگٹ، میاں اظہر حسن ڈار، اعجاز احمد سمہ، چوہدری اختر علی، خواجہ اویس مشتاق، ملک طاہر اختر، چوہدری ضیا محی الدین، عرفان یاسین، ملک وزیر اعوان، میاں ودود حسن ڈار، ریحانہ بٹ، دستگیر اعوان، سلمان جیالا، ملک ناصر ایڈووکیٹ، علامہ شعیب نجم اور صفدر مسیح سہوترا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رانا عزیز الرحمن کو پی پی87 میانوالی کوارڈینیشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر اور محسن حسن ملہی کو ڈپٹی کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ17رکنی کمیٹی میں تسنیم احمد قریشی،ملک مزمل علی خان خالد نواز بوبی،ملک حامد نواز،رانا قمر اقبال،ملک محمد علی سانول،ملک امجد علی کہاوڑ، زبیر حمزہ وتہ خیل،محمد ایاز خان، رخسانہ بنیاد،شیر جان خان،طاہر نقاش،مولانا نعمان خان،خرم شہزاد خان،رضوان ملک اور ملک اسد نواز شامل ہیں۔کمیٹی مذکورہ حلقہ میں انتخابی حکمت عملی بنانے، پارٹی امیدوار اور ووٹرز کے درمیانے رابطے مضبوط بنائیگی اور پولنگ ڈے کے روز مقامی اور وسطی پنجاب قیادت کے درمیان رابطہ کاری کریگی۔