Live Updates

اسلام سود، استحصال اور ذخیرہ اندوزی کی سختی سے ممانعت کرتا ہے، ،ڈاکٹر راغب نعیمی

جمعہ 1 اگست 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے اسلام کامعاشی نظام اپنایا جائے، اسلام سود، استحصال اور ذخیرہ اندوزی کی سختی سے ممانعت کرتا ہے، اگر اسلام کے مکمل معاشی اصول نافذ کئے جائیں تو غربت، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے، دین اسلام نے سود کواللہ تعالی اوراس کے رسول ۖ سے جنگ کے مترداف قراردیاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہاکہ سود یعنی ربا کا لین دین اسلام میں سختی سے حرام قرار دیا گیا ہے، یہ ایسا معاشی گناہ ہے جو نہ صرف فرد کی روحانیت کو تباہ کرتا ہے بلکہ معاشرتی ناہمواری، ظلم اور غربت کا سبب بنتا ہے، ہمیں چاہئے کہ سود سے مکمل پرہیز اور اپنے کاروبار، بینکاری ومالی نظام کو شرعی اصولوں کے مطابق استوار کریں۔انہوں نے کہاکہ حکومت، بینکوں اور معیشت سے وابستہ افراد سے اسلامی بینکاری، مضاربہ، مشارکہ اور دیگر شریعت کے مطابق نظام کو فروغ دیے تاکہ پاکستان سود سے پاک فلاحی ریاست بن سکے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات