پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے گزشتہ 75سالوں میں ملک کے صحافتی منظر نامے پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں، ندیم افضل چن

جمعہ 1 اگست 2025 22:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) رہنماء پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے گزشتہ 75سالوں میں ملک کے صحافتی منظر نامے پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

(جاری ہے)

فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی 75 ویں سالگرہ پر جاری بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ،غیر متزلزل عزم کے ساتھ پاکستان کی میڈیا کے لئے قدم بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی انتھک کوششوں کے ذریعے یونین نے صحافت میں شاندار ثقافت کو فروغ دیا ہے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت، شفافیت اور احتساب کو فروغ دینے میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے تعاون کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔