فرانس کا غزہ کے لیے 40 ٹن ہنگامی امداد بھیجنے کا اعلان

اردن کے راستے 10 ٹن امداد لے جانے والی چار پروازیں بھیجی جائیں گی،وزیرخارجہ

ہفتہ 2 اگست 2025 14:58

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) پر فرانس نے غزہ کے لیے 40 ٹن ہنگامی امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ نے بتایا کہ اردن کے راستے 10 ٹن امداد لے جانے والی چار پروازیں بھیجی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ امداد موجودہ بحران کے مقابلے میں ناکافی ہے اور عالمی براداری کو فوری طور پر مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور انسانی بحران کے اس سنگین امتزاج نے غزہ کی آبادی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ بین الاقوامی ادارے مسلسل جنگ بندی اور انسانی امداد کی فوری فراہمی کی اپیل کر رہے ہیں، مگر صورتحال میں کوئی بہتری نظر نہیں آ رہی۔