ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر ذکی اعجاز نے معیشت کو مردہ قرار دے دیا

حکومت نئی مانیٹری پالیسی کا انتظار کئیے بغیر شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ میں لائے، ذکی اعجاز

ہفتہ 2 اگست 2025 20:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2025ء)ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر ذکی اعجاز نے معیشت کو مردہ قرار دے دیا ۔ ہفتے کو ایف پی سی سی آئی ہیڈآفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث معیشت زندہ نہیں ہوپارہی ، ملکی معیشت مردہ حالت میں ہے۔ پریس کانفرنس میں ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین(سندھ) اور نائب صدر عبدالمہمین خان، نائب صدر آصف انعام، میاں زاہد حسین، ملک خدا بخش بھی موجود تھے۔

قائم مقام صدر ذکی اعجاز نے کہا کہ شرح سود کو 11 فیصد پر رکھ کر بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرکے معیشت کو اور مشکل میں ڈال دیا ہے ،حکومت معیشت کو زندہ کرنے کے لئیے نئی مانیٹری پالیسی کا انتظار کئیے بغیر شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ میں لائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور بزنس کمیونٹی کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد پیر تک نوٹیفکیشن آنا شروع ہو جائینگے ۔

(جاری ہے)

ذکی اعجاز نے دعوی کیاکہ حکومت نے 37 ڈبل اے ،دو لاکھ اور ڈیجیٹل انوایس پر ہمارے مطالبات مان لیے ہیں،37 اے اے بزنس کمیونٹی کا بڑا مطالبہ تھا اس ہر ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ،نوٹیفکیشن کے تحت 5 رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے ،دو لاکھ سے اوپر کیش جمع کرانے کا معاملہ ،سیلز ٹیکس رجسٹرڈ اکائونٹس میں اب دو لاکھ سے اوپر ٹرانزیکشن پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا،شرط ہے کہ وہ اکائونٹ سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہو اور انوائس کٹی ہو ۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل انوائسنگ کے لئے حکومت نے ستمبر سے دسمبر 2025 تک کا وقت دیا ہے۔ ذکی اعجاز نے بتایا کہ کراچی چیمبر آف کامرس نے حکومت سے مذاکرات میں ہڑتال نا کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اپنی مرضی کی پریس ریلیز جاری کرنے کے باوجود بھی باہر جاکر ہڑتال کی کال دے دی ۔