معروف بزنس مین اور سماجی کارکن انوش احمد نے والد کے ایصال ثواب کیلئے پاکستان بھر میں فلاحی کاموں کا آغاز کردیا

اتوار 3 اگست 2025 13:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)معروف پاکستانی امریکن بزنس مین اور سماجی کارکن انوش احمد اپنے مرحوم والد کے ایصال ثواب کے لئے معاشرے کے مستحق اور ضرورت مند افراد کی مدد کے جذبہ کے تحت پاکستان بھر جامع فلاحی کاموں کا آغازکراچی سے کردیا۔

(جاری ہے)

انوش فائونڈیشن کے ذریعے شروع کئے گئے فلاحی پروگرام کے تحت گزشتہ روز کراچی کے پسماندہ علاقوں اورنگی ٹائون میں مسلم کمیونٹی اورپولیس لائنز سولجر بازار میںمسیحی برادری میں راشن کے 200تھیلے تقسیم کئے گئے۔

راشن کے تھیلے آٹا، چاول، دالیں ، آئل، چائے کی پتی اور چینی جیسی ضرورت کی بنیادی اشیاء پر مشتمل تھے جو ایک ماہ کیلئے ایک گھر کی ضروریات باآسانی پوری کرنے کیلئے کافی ہے۔ انوش فائونڈیشن کی ٹیم اور مقامی رضاکاروں نے مل کر راشن کے تھیلے تقسیم کئے ۔یہ پروگرام مختلف قومیتوں، زبانوں اور مذاہب کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر اتحاد، یکجہتی اور ہم آہنگی کا پیغام دیتی ہے۔